ایک ریفرنڈم اور -
جمہوریت کو بنیاد بنا کر ہمارا سارا کرپٹ
طبقہ ہر من مانی کر رہا ہے - برگر فیملیز , چبا چبا کر انگلش بولنے والے , جدید
دور کے جدید محقق , دنیا کی خبروں کے علامہ یہ باور کراتے رہتے ہیں , کہ صرف اور
صرف جمہوریت ایسا نظام ہے , جس سے پوری دنیا کا نظم و نسق قائم ہے - ہمارے
ایک چارٹرڈ اکاونٹنٹ دوست تو یہ بھی کہتے ہیں کہ اسلام نا قابل عمل نظام ہے
- یہ جبر اور قدامت پرستی ہے - موجودہ دور سے کسی طور ہم آہنگ نہیں -
چلیں آج جمہوریت کی بات کرتے ہیں , ہم راضی
ہیں تم بھی مان لو تو ایک فیصلہ اکثریت سے لے لیتے ہیں , تم بھی تحریک کرو ہم بھی
کرتے ہیں - ایک ریفرنڈم اپنے وطن میں کروانے کی تحریک - صرف یہ جانتے ہیں کہ کتنے
لوگ اسلام کا نظام چاہتے ہیں اور کتنے لوگ سیکولر , لبرل جمہوریت چاہتے ہیں - کتنے
لوگ اپنی بہن بیٹیوں کو آزاد ماحول دینے پہ راضی ہیں اور کتنے لوگ اسلامی اقدار کی
حدود سے متفق ہیں - جو فیصلہ اکثریت سے ہو جاے اسی پر سب کمر باندھ لیں - یہ ہے
جمہوریت کا بنیادی اصول - آؤ کندھے سے کندھا ملا کے آگے بڑھتے ہیں -
میرا ایمان ہے کہ بڑے سا لبرل بھی اپنے بہو ,
بیٹیوں , ماں اور بہنوں کو آزاد ماحول دیتے وقت دو قدم پیچھے کو اٹھاۓ گا - انشاء
الله -
شکریہ
آزاد ہاشمی
No comments:
Post a Comment