مقام علی
کعبہ وہ مقام جہاں الله کی رحمتیں ہر لمحۂ
برستی ہیں اور مسلمان جھولیاں بھرتے رہتے ہیں - ایسا مقام جسے الله اپنا گھر کہے
اسکی شان کا تصور کرنا بھی محال ہے - جس کی طرف رخ کر کے سجدہ کرنا الله کی ذات کو
سجدہ ہو - ایسے مقام کا لفظوں میں بیان ممکن نہیں -
سوچتا ہوں کہ اس ہستی پہ کیا لکھوں جس کی
پیدائش کے لئے الله نے اپنے گھر کا انتخاب کیا - جس کی پرورش کے لئے اپنے حبیب کے
گھر کو چنا - جس کی تربیت کے لئے نبیوں کے سردار کو منتخب کیا - جس کے رفیق سفر کے
لئے اپنے حبیب بیٹی کو منتخب کیا - جس کے بازو میں کفر کو زیر کرنے کی طاقت بخشی -
جسے نبیوں کی وراثت کا امین بنا کر باب العلم کا لقب بخشا - جس کی گود میں جنت کے سردار
پروان چڑھے - وہی ہستی جس دل میں اسکی حب ہو اس دل میں کفر نہ سما سکے - وہی
ہستی جس کے چہرے کو دیکھنا الله کے کرم کی زیارت ہو - وہی ہستی جس کی جاۓ
آمد الله کا گھر , جس کی جاۓ رحلت الله کا گھر -
یہی ہے مقام علی , جو کسی اور کا نصیب نہ ہوا
نہ ہو گا -
شکریہ
آزاد ہاشمی
No comments:
Post a Comment