Tuesday, 23 January 2018

آیت الکرسی 6

" آیت الکرسی ٦ "
وسع کرسیہ السموات والارض ۔
اللہ سبحانہ تعالی کی شان ہے کہ اسکی کرسی ، اقتدار ، حکمرانی اور بادشاہت ، اسقدر وسیع ہے کہ زمین اور آسمانوں کو محیط کئے ہوئے ہے ۔
اللہ پاک جب " زمین " فرماتا ہے ، تو اسے یوں سمجھنا ہو گا ، ہر وہ وجود جس کا تعلق زمین سے جڑا ہوا ہے ، جڑا ہوا تھا یا جڑا ہوا ہو گا ۔ اللہ کے اقتدار کا تابع ہے ۔
آسمان ، بے پناہ وسعت کا نام ، ایسی وسعت جسکی نہ کوئی حد ہے ، نہ کسی پیمانے سے پیمائش کی جاسکتی ، اور جس کی وسعت میں بے شمار صناعی کے مظہر پوشیدہ ہیں ۔ اللہ کی قدرت ایک آسمان کو محیط نہیں کئے ہوئے بلکہ ایسی سات وسعتیں اللہ کی بادشاہی کے اندر ہیں ۔ گویا لا محدود  وسعتوں پہ ، انسان کے فہم و ادراک سے بہت آگے ، اللہ کی کرسی ، اللہ کا اقتدار ، اللہ کی بادشاہی اور اللہ کے مالک و مختار ہونے کا اعلان ہے ۔
آزاد ھاشمی

No comments:

Post a Comment