"آیت الکرسی ٧ "
ولا یئدوه حفظھما و ھو العلی العظیم
اللہ سبحانہ تعالی پر الارض و السموات کی حفاظت کوئی بوجھ نہیں ، کہ وہ بہت اعلی اور عظمت والا ہے ۔
لامحدود کائنات کا وجود اللہ پاک کے
" کن "
پر قائم ہے ۔ کسی وجود کو بھی ایک بال برابر اسکے حکم کے بغیر اِدھر اُدھر ہونے کی مجال نہیں ۔ ہر وجود اپنے مخصوص دائرے کے اندر چلتا رہتا ہے اور چلتا رہے گا ۔ اسکی پاک ذات کا اقتدار ، حکومت اور چلایا ہوا نظام کائنات بلا روک ٹوک چلتا ہے اور چلتا رہے گا ۔ اگر یہ سوچا جائے کہ اتنا بڑا نظام چلانا تو بہت دشوار ہے اور بہت بڑی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے تو یہ سوچنا اسکی عظمت پر سوچنے کے مترادف ہے ۔ اسکی عظمت اور بلندی انسانی ادراک سے باہر ہے ۔ ایمان کا تقاضا ہے کہ ہم اس نظام کائنات پر غور کرتے ہوئے ، اللہ سبحانہ تعالی کی برتری ، عظمت بیان کرتے رہیں ۔
آزاد ھاشمی
Wednesday, 24 January 2018
آیت الکرسی 7
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment