" شریعت اور شیطنت "
اللہ سبحانہ تعالی نے اپنی شریعت کے نفاذ کو انسان کی فلاح کیلئے چاہا ، انبیاء بھی مبعوث کئے ، رسول بھی بھیجے اور اپنے پیاروں کو بھی یہ فرض سونپا کہ وہ شریعت کے نفاذ کیلئے کوشش کریں ۔ اب جو بھی اس کوشش میں مصروف ہے وہ اللہ کی رضا پر عمل کر رہا ہے ۔ اللہ کا انعام ہے اس پر ۔
شیطان کبھی نہیں چاہے گا کہ ابن آدم اللہ کے قائم کردہ راستے پر چلے ۔ شیطان کے اپنے ماننے والے ہر شیطانی حکم کی پاسداری بھی کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی بہکانے میں لگے رہتے ہیں ۔ جیسا کہ شریعت کے خلاف ہمارے وطن میں ہو رہا ہے ۔
اصول یہ ہے کہ شریعت کے مقابل کوئی بھی نظام ، اللہ کے حکم ، اللہ کی رضا اور اللہ کی مشیت سے متصادم ہے ۔ اور جو کچھ بھی شریعت سے متصادم ہے وہ کھلی شیطنت ہے ۔
ہم کتنے بد قسمت لوگ ہیں کہ اللہ کے مدلل اور واضع راستے کو چھوڑ کر شیطنت کی بھول بھلیوں میں بھٹک رہے ہیں ۔ دین اور مذہب سے بیزار لوگوں کو ہم نے رہنمائی کیلئے منتخب کر رکھا ہے ۔ دیکھتے اور جانتے ہوئے بھی کہ کردار سے عاری لوگ ہمارے سکون اور راحت کو غارت کر رہے ہیں ۔ ہمیں ایمان اور راہ راست سے بھٹکا رہے ہیں ، ہمیں اللہ کے دین سے متنفر کر رہے ہیں ۔ ہم انکی قیادت میں ایک مسلسل عذاب جھیل رہے ہیں ۔
اللہ سبحانہ تعالی نے ہمیں اختیار دیا کہ شریعت اپنا لو یا شیطنت ۔ ابھی وقت باقی ہے کہ ہم فیصلہ کر لیں ۔ اور پہچان لیں کہ شریعت میں ابہام پھیلانے والے کون ہیں ۔
ازاد ھاشمی
Tuesday, 23 January 2018
شریعت اور شیطنت
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment