Monday, 14 May 2018

ماں کا دن

" ماں کا دن "
میں ذاتی طور پر ان دنوں کو مغرب کے چونچلے سمجھتا ہوں . یہ خلوص , محبت اور بےلوث قربانی کے ساتھ مذاق ہے , جو ماں اپنی اولاد کو دیتی ہے . یہ ممتا کے تضحیک ہے , کہ ایک دن وقف کیا جائے , اس ہستی کے لئے , جس نے ایک ایک پل قربان کیا ہو اولاد پر . جو ساری ساری رات جاگ جاگ کر بچے کا سکون تلاش کرتی رہی ہو . آج کا لبرل صرف ایک دن ماں کو دان کر کے یہ سمجھ لیتا ہے کہ اس نے ممتا کی لگن کا حق چکا دیا ہے .
میں آج خود سوچ رہا ہوں کہ آج میری بھی ماں ہوتی , میں بھی فون کرتا , ماں سے محبت کا اظہار کرتا اور ڈھیر ساری دعائیں لیتا . اللہ کی رحمتوں کا رخ ان دعاوں کے طفیل میری طرف مڑ جآتا . اب کہاں فون کروں . کسے آواز دے کے دعائیں لوں .
آج پھر دل بوجھل ہے . پھر یاد کی شدت اعصاب پر سوار ہے . سوچتا ہوں میرے جیسے کتنے لوگ ہیں  جو کہہ رہے ہونگے . کاش آج میری بھی ماں ہوتی . میں بھی کچھ کہتا , کچھ سنتا . 
چلو آو , وہ سب جن کی مائیں اللہ کے پاس چلی گئیں . دل کی پوری گہرائیوں سے اپنی اپنی ماں کی مغفرت بھی مانگیں اور ہر ماں کے لئے بھی . کیونکہ ماں تو سب کی ماں ہوتی ہے .
اللہ میری ماں کو جنت عطا فرمائے . میں آپکی ماں کیلئے جنت مانگ رہا ہوں آپ میری ماں کے لئے مانگیں . ہم بھی آج ماں کا خصوصی دن منا لیں .
ازاد ھاشمی
14 مئی 2017

No comments:

Post a Comment