Monday, 9 April 2018

جوئے خانہ کا افتتاح

" جوئے خانہ کا افتتاح "
سعودی عرب ، کا سارا احترام حرمین شریفین کے احترام سے جڑا ہوا ہے ۔ اور سعودی عرب کی سلامتی بھی انہی مقامات مقدسہ کیوجہ سے مربوط ہے ۔ حرمین شریفین کے باعث سعودیہ کی خوشحالی بھی قائم ہے ۔ اللہ کی رحمتیں بھی اسی باعث ہیں کہ ہمیشہ ان کے کردار سے درگذر ہوتی رہتی ہے اور اللہ پاک نے اپنے خزانوں کے منہ ان لوگوں پر کھول رکھے ہیں ۔
جو لوگ سعودیہ میں رہ چکے ہیں وہ ان کے کردار کی گندگی سے ، انکی اخلاقی انحطاط سے اور ان کے چھپے ہوئے افعال سے بخوبی اگاہ ہیں ۔ اللہ سبحانہ تعالی نے انکے عیب پر پردہ ڈال رکھا تھا تو صرف حرمین کی خدمت کے باعث ۔
ایک سعودی عالم دین کے سامنے ، خصوصی طور پر حرمین کی امامت کے فرائض ادا کرنے والوں کے سامنے ہر مسلمان عقیدت سے دوزانو رہتا تھا ۔ ابھی خبر ہے کہ سابق امام کعبہ نے جوا خانہ کا افتتاح کیا ہے ۔ یہ امام کعبہ یقینی طور پر قرآن کے احکامات سے اگاہ بھی ہوگا اور جانتا ہو گا کہ جوئے کی ہر شکل حرام اور ممنوع ہے ۔ پھر بھی اس کا افتتاح کرنا اسلام کیخلاف ایک ناروا قدم ہے ۔ یہ وہی لوگ تھے جنہوں کچھ اسلامی تعزیرات کو قائم رکھا ہوا تھا ۔ جو اسلامی شعار کا کچھ وجود برقرار رکھے ہوئے تھے ۔ یہی وہ لوگ تھے جنہوں نے اسلام کو مسالک کی آگ لگا رکھی تھی اور دنیا کو مسلک کے نام پر تقسیم در تقسیم کر رہے تھے ۔ پھر بھی اسلامی شعار کیوجہ سے انکا بھرم قائم تھا ۔ اب سوال ہے کہ ایک امام نے جوئے کا عمل ممانعت سے نکال کر اجازت میں داخل کر دیا ہے ۔ اس فعل پر باقی تمام سعودی مفتیوں اور اماموں کی خاموشی کا کیا مطلب ہے ۔ کیا وہ اسے قبول کر بیٹھے ہیں یا جہاد کیلئے آواز بلند کریں گے ۔ دنیا بھر کے مفتیوں کا کیا رد عمل ہوا اور کیوں نہیں ہوا ۔ کیا ان کے ایمان پر سوال نہیں اٹھ گیا ۔
میں تو ذاتی طور پر سمجھتا ہوں ، کہ ان لوگوں نے مسلمانوں کے دل سے حسینیت نکالنے کے جتن اسی لئے کر رکھے تھے ۔ کہ اسلام کو جو رنگ دینا چاہیں دے سکیں ۔ اور اپنی ملوکیت کو برقرار رکھ سکیں ۔ اگر حسینیت کو کردار بنایا ہوتا تو قیامت تک کوئی جوا خانہ ، کوئی شراب کدہ اور کوئی عیاشی کا اڈہ ، اسلامی ممالک کی دھرتی پر نہ ہوتا ۔
جوا ، شراب ، زنا وغیرہ وغیرہ سب شیطانی عمل ہیں اور شیطان کی کامیابی اسکے کارندے ہی چاہیں گے ۔ اللہ اور رسول کے فدائی ہر گز قبول نہیں کریں گے کہ شیطان جیت جائے ۔ شیطان بھی ایک عابد و زاہد کے روپ میں تھا بالآخر اپنی اصلیت پہ اتر آیا تھا ۔ کچھ ایسا ہی عمل اس امام کعبہ کا نظر آتا ہے ۔ الحفیظ الآماں ۔
آزاد ھاشمی

No comments:

Post a Comment