" سائنس اور حکم ربی "
انسانی شعور کے بتدریج ارتقا کا نام سائنس ہے - اور یہ شعور کتنا بھی ترقی کیوں نہ کر جاے , خالق مطلق کے بہت سارے رازوں سے پردہ نہیں اٹھا سکے گا - آج لاکھوں سال کے بعد بھی صرف چاند کی تسخیر کا اعلان کیا جا سکا , جسے آج بھی محض ایک ڈرامہ قرار دیا جا رہا ہے - سائنس کے بڑے بڑے نام اپنی پوری تحقیق کے بعد یہ تو کہہ سکتے ہیں , کہ پھلوں میں کون کونسے اجزا , کس کس مقدار میں موجود ہیں - مگر ان اجزا کے ساتھ پھل بنا نہیں سکتے - اپنی ساری سائنس کے ساتھ کے ساتھ یہ اندازہ ممکن نہیں ہو سکا کہ سمندر کی گہرائی ماپ لیتے , آسمان کے ستارے گن لیتے , زلزلوں کو روک لیتے - آفات کے سامنے بند باندھ لیتے - انگور میں سیب کا ذائقہ ڈال لیتے , پانی کا متبادل تیار کر لیتے -
سائنسدانوں کا کمال صرف یہ ہے کہ انہوں نے احکامات ربی سے کھوج لگا لگا کر ایجادات کر لیں - اور ملا کی کمزوری یہ ہے کہ وہ احکامات ربی کو چند مسائل تک محدود کر کے بیٹھا ہوا ہے -
یہ کہنا کہ مذھب میں انسانی شعور کی ترقی رک جاتی ہے , محض کم عقلی اور حماقت ہے -
شکریہ
آزاد ہاشمی
Monday, 9 April 2018
سائینس اور حکم ربی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment