" محترم سراج الحق کے نام "
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ! دعا گو ہوں کہ آپ کی مثبت کوششیں ثمر آور ہوں . جناب ! آپ کے کارکنوں نے عوام کے سامنے آپکی صداقت , امانت , فہم و فراست , تدبر , دین سے لگن اور سادگی کی جو تصویر بنا دی ہے . اس سے قوم کو بہت ساری توقعات آپ سے وابستہ ہو گئی ہیں . مجلس عمل کے بعد یہ امیدیں اور بھی نکھر گئی ہیں .
ایک بات کبھی نہیں بھولئے گا کہ آپ جو سیڑھی استعمال کر رہے ہیں , اسکے لئے دوغلا پن بہت لازم ہے . جمہوریت نہ ہمارا نظام ہے , نہ اسکی کوئی مطابقت اسلامی نظام کے ساتھ ہے . اسلام کے دین کے متضاد نظام پر کوشش سے تائید ربی تو آپ کے ساتھ نہیں ہو گی . یہ تو ایمان ہونا چاہئے . کیونکہ اللہ کی نصرت تو اسوقت ملتی ہے , جب اسکے دین کی سربلندی کیلئے میدان میں اترا جائے . آپ کہتے ہیں کہ اسی رستے سے اسلامی نظام کی راہ ہموار ہو گی . چلیں مان لیتے ہیں .
کیا ممکن نہیں کہ آپ اعلان کردیں کہ آپ جمہوریت کی نفی کیلئے میدان میں آئے ہیں . اس الیکشن کو ریفرنڈم سمجھ کر میدان میں آئے ہیں . اگر عوام نے اسلام کے نظام کے حق میں اکثریت دکھائی تو جمہوریت کی بساط لپیٹ دیں گے . دیکھئے گا کہ فتح آپکی ہوگی . اگر نیت میں اخلاص نہ ہوا , تو جماعت کی شکست تاریخی ہو گی . پھر مجلس عمل ہو یا کوئی بھی دنیاوی سہارا آپ کامیابی کے قریب بھی نہیں آ پائیں گے . وہ چند سیٹیں , جو آپ کی جماعت کو ملتی ہیں , شاید وہ بھی ہاتھ سے نکل جائیں .
آپ کے سارے کارکن لکھ کر رکھ لیں . ایسا ہی ہو گا .
آپ اپنے دور امارت میں کچھ مثبت روش کا آغاز کر جائیں . جس سے اللہ راضی ہو جائے .
ایک گذارش اور بھی ہے کہ آپ کے کارکن سیاسی تدبر , تحمل اور برد باری سے خالی نظر آتے ہیں . جس انداز اور جس زبان میں اپنے مخالفین سے پیش آتے ہیں . ایسے لگتا ہے جیسے اخلاقیات کے ابجد سے اگاہ نہیں . سب ایسے نہیں مگر جو سوشل میڈیا پہ ہیں اکثریت ایسی ہے . ایسے لگتا یے جیسے آپ پر انکی اجارہ داری ہے . انکو بتائیں کہ آپ صرف جماعت کی قیادت نہیں کر رہے , پوری قوم کی نمائندگی کر رہے ہیں .
محترم ! جماعت کے لوگ معاشرے کے بہترین لوگ ہوا کرتے تھے . اب یہ مخصوص لب و لہجے کے لوگ کسی بھی طور جماعت کے تربیت یافتہ نظر نہیں آتے . توجہ فرمائیں .
والسلام
ازاد ھاشمی
Tuesday, 26 December 2017
محترم سراج الحق کے نام
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment