Tuesday, 26 December 2017

بیوی کا احترام

" بیوی کا احترام  "
سوشل میڈیا پہ ایک پوسٹ ہے.
"فرمان نبویﷺ
اگر شوہرکا پوراجسم زخموں،پیپ سےبھراہو،بیوی زخموں کوچاٹ کر صاف کر دےپھر بھی شوہر کاحق ادانہیں کر سکتی
(مسند ١٢٦١٤ ) "
اللہ کے حبیب صل اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس سے ایسی احادیث کو منسوب کرنا , حدیث کے تقدس کے منافی یے . کیسے ممکن ہے کہ اللہ کے پیارے رسول نے اس قدر کراہت انگیز مثال کو استعمال فرمایا ہو گا . شوہر کا حق بیوی پر مسلم ہے . مگر اس حق کی ایک حد متعین ہے . عورت کو اسلام نے اعلی مقام عطا کیا ہے . بیوی کے روپ میں عورت کا احترام لازم ہے . ایسی حقیر نہیں کہ شوہر کے پیپ اور غلاظت سے بھرے زخم چاٹنے سے تشبیہ دی جاتی . ایسی حدیث کو اگر کوئی غیر مسلم سنے گا تو مذاق اڑائے گا . معلوم نہیں کہ ایسی احادیث کی روایت نے کیسے جنم لیا . آخر اس طرح کی احادیث کو سوشل میڈیا پہ دینے کی کیوں ضرورت آ پڑی .
اس پوسٹ میں شوہر کی شان تو جو بیان ہوئی سو ہوئی . مگر بیوی کی تحقیر کا اخیر ہے . اللہ سے ڈرو اور ایسی احادیث کو اس نبی کی ذات سے منسوب مت کرو , جس نے بیوی کے احترام کا درس دیا .
ازاد ھاشمی

No comments:

Post a Comment