" احتجاج اور ایمان "
یہودی جسقدر اسلام کے دشمن ہیں اتنی ہی شدت سے اپنے مذہب سے وابستہ ہیں . ہر یہودی اپنے مذہبی عقاید پر جس سختی سے عمل پیرا ہے , وہ بھی ایک مثال کی حیثیت رکھتا ہے . وہ عیسائیت سے بھی نفرت کرتے ہیں اور عیسائیت کے بھی درپے ہیں . مگر عیسائی اپنے مخصوص حدود میں آپس میں جڑے ہوئے ہیں . کسی ایک عیسائی کو تکلیف پہنچتی ہے , پورے عیسائی چیخنے لگتے ہیں اور میدان میں اتر آتے ہیں . یہ وہ دیوار ہے جسے یہودی پھلانگنے سے گریزاں رہتے ہیں . مگر مسلمان اور مسلمانوں کو مذہبی طبقہ یہودیوں کا من بھاتا چارہ ہے . جس پر انکی رسائی نہایت آسان ہے . اسلام میں تحقیق کے نام پر جو کچھ ہوا اور اسکے جو نتائج آج ہمارے لئے درد سر بن گئے ہیں . عیسائت اس سے بچی ہوئی ہے . گو انجیل بائبل بن گئی , مذہبی حقائق تبدیل ہو گئے , مگر عیسائی آج بھی اسے جڑے بیٹھے ہیں . ادھر مسلمانوں کی رہنما کتاب " قران " من و عن ایک زیر زبر تبدیل ہوئے بغیر اسی حالت میں موجود ہے . پھر بھی مسلمانوں میں تضاد کا بیج تناور درخت بن چکا ہے . ایک , دو یا تین چار نہیں بیسیوں مسالک , اپنی اپنی اختراعات پر پوری تندہی سے چل رہے ہیں . اسلام کے اصل پیغام سے دوری نے یہودیوں کو جرات دی اور انہوں نے مسلمانوں کی گردن پر اپنا پاوں رکھنے کا ارادہ کر لیا . بیت المقدس پر تسلط کا آغاز ہو گیا . اب مسلمان کیا کریں گے . یہ ایک ایسا سوال ہے , جو ہر ذہن میں ہے . اسکا جواب بھی سب جانتے ہیں کہ کچھ نہیں ہو گا . مسلمان اسلام کی تعلیمات سے اگاہ ہی نہیں رہے . انکے پاس کوئی لائحہ عمل ہی نہیں رہا . ان کے قائدین اقتدار کی آلائشوں کو نوچنے والے گدھ ہیں . جبہ پوشوں میں اکثریت کی توندیں چندہ خوری کی عادی ہیں . ہمارا نظام تعلیم اسلامی اقدار سے گریزاں , ہماری عدالتیں کفر کے قانون کی عادی , ہماری معیشت یہودی کی طرز پر . . کروڑوں مسلمانوں میں ایک بھی ایسا نہیں جو انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کوئی ایک موزوں سائٹ بنا لیتا .
ہم احتجاج کرنے کے کئی گر جانتے ہیں . نعرے اچھے سے اچھے لگاتے ہیں . یہ دونوں کام بزدلوں کے ہوا کرتے ہیں . ناکارہ اور بیکار لوگوں کے شوق ہوتے ہیں . جرات کا فقدان ایمان کی کمی کے باعث ہے .
اسطرف توجہ نہ دی گئی تو یاد رہے , سعودیہ میں بھی بولی جانے والی نئی زبان طاغوت سے لی جا رہی ہے .
ازاد ھاشمی
Tuesday, 26 December 2017
احتجاج اور ایمان
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment