Tuesday, 26 December 2017

صراط الذین انعمت علیھم

" صراط الذین انعمت علیھم "
ان لوگوں کی راہ , جن پر تیرا انعام ہوا . ہماری دعاوں میں بہت زیادہ دہرائی جانے والی دعا ہے . کہ
اے اللہ ہمیں ان لوگوں کی راہ پر چلا دے , جن پر تیرا انعام ہوا "
اللہ کے انعامات میں جو سب سے پہلا   انعام ہے , وہ ہے علم .
یہ وہ انعام, انبیاء کی میراث ہے .
علم انسان کو شعور دیتا ہے , آگہی دیتا ہے  , روشنی دکھاتا ہے اور طاقت بخشتا  ہے . اللہ کے اس انعام کو ہم نے کفار , مشرکین اور ملحدین کیلئے چھوڑ دیا . فروعات کو علم سمجھا اور اس پر تحقیق در تحقیق کرتے گئے .
جبکہ کائنات کا ہر ہر پہلو , سمندروں کی گہرائی میں چھپے خزانے , زمین اور آسمان میں موجود نعمتیں . کل , آج اور کل کی ہر خبر کا ماخذ قرآن ہمارے لئے بہت بڑا انعام ہے . اس کتاب کے تمام عملی حقائق ہم نے چھوڑ دئیے . ہم جن ہستیوں کو اللہ کے انعام یافتہ مانتے ہیں . وہ تمام اللہ کی  اس کتاب اور اللہ کے احکامات پر زندگیاں گزارتے رہے . سائینس , طب , ریاضی ,علوم فلکیات غرضیکہ ہر شعبے میں مسلمان برتری میں رہے  .  اسی بدولت وہ پوری دنیا پر حکمران تھے اور حکمران ہیں . ہاں جو اللہ  کی راہ سے ہٹ گئے وہی گمراہ بھی ہوئے اور مغضوب بھی . ہم جانتے ہیں کہ اللہ کے انعامات کیا ہیں  اور یہ انعامات کن ہستیوں پر ہوئے . ہم جانتے ہیں کہ گمراہی کیا ہے , اللہ کا غضب کیوں ہوتا ہے . پھر ان انعام پانے والی ہستیوں کی راہ پر چلنے سے خود گریزاں بھی ہیں اور  دعا بھی مانگے جاتے ہیں . اللہ سے مکر اور کیا ہوگا .
ازاد ھاشمی 

No comments:

Post a Comment