Tuesday, 26 December 2017

مذمت کافی نہیں

" مذمت کافی نہیں "
کوئیٹہ میں چرچ کو نشانہ کیوں بنایا . کس نے بنایا اور اسکے محرکات میں کون کون معاون ہیں .
نہ ہمارے دانشور جانتے ہیں , نہ میڈیا کے ناخدا , نہ پولیس کو خبر ہے اور نہ انٹیلیجنس کے کرتا دھرتا کو معلوم .
نہایت آسان طریقہ کہ بھارت کی را , اسرائیل کی موساد یا امریکہ کی سی آئی ڈی پر الزام رکھو , اور اپنی مفروضہ قابلیت کو برقرار رکھو . اگر ان سے بھی بات نہ بنے تو کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو مورد الزام کر دو . ایک اور طریقہ بھی ہے کہ کسی بھی مسلک کو ملوث کردو .
اسکے بعد پرزور مذمت , آہنی ہاتھوں کی دھمکی , اور اشک شوئی کیلئے چند لاکھ روپے لاشوں کی قیمت ادا کر کے سکون سے بیٹھ جاو.
شرم آنی چاہئیے , سب محافظوں کو , سب حکمرانوں کو اور سارے میڈیا کو , جن کو فوجیوں کے بچے آج بھی یاد ہیں . اور یہ بچے نہ کسی مذاکرے میں , نہ کسی خبر میں , نہ میڈیا کے پروگراموں کا حصہ . نہ لبرل انکل اور آنٹیاں متحرک .
کیا لگتا ہے کہ اللہ کی ذات ہمارے کرتوت نہیں دیکھ رہی . کیا لگتا ہے کہ یہ مسجدوں , مندروں , گرجا گھروں , امام بارگاہوں اور دیگر جگہوں پر برستی رہنے والی آگ , اب بڑے بڑے محلوں اور محفوظ قلعوں تک نہیں پہنچ پائے گی .
کہاں ہیں قوم کے مسیحا , کہاں ہیں بہادر محافظ ہے , کہاں ہیں پولیس کے کرتا دھرتا .
شرم حریت کی پہچان ہوتی ہے . کیا حریت ختم ہو چکی یا سب بے بس ہو گئے ہیں .
ازاد ھاشمی

No comments:

Post a Comment