" صادق اور امین "
پاکستانی سیاست کے صادق اور امین کی بہت سادہ سی تشریح ہے . جو الیکشن میں حصہ لینے کی شرائط پر پورا اترے , وہ صادق بھی ہے اور امین بھی . خصوصی طور پر وہ سیاستدان جو کبھی اقتدار میں آئے , نہایت مہارت سے بچ نکلے , صادق بھی ہیں اور امین بھی . یا جسکا وکیل ماہر ہو اور جج کو چکمہ دینے میں کامیاب ہو جائے وہ صداقت اور امانت کا محافظ سمجھ لیا جاتا ہے .
خوبصورت مذاق ہے جسے ہم سادہ لوح لوگوں سے کیا جا رہا ہے .
ایک زانی , صادق اور امین کیسے ہو سکتا ہے . جو اپنی رفیق حیات سے بھی خیانت کرتا اور دوسرے کی خیانت کا ارتکاب بھی کرتا . وہ شخص کیسے صادق ہو سکتا ہے جو مسلمان ہونے کا دعوی بھی کرتا ہے اور شراب بھی پیتا ہے . وہ شخص امانتداری کے کس درجے پی ہو گا . جو عوام کے خون پسینے کی کمائی کو اپنی آسائشوں پر خرچ کرنے کو حق سمجھے . یہ کسوٹی ہر اسمبلی ممبر پر لاگو ہوتی ہے , جو اپنی خدمات سے کہیں زیادہ مراعات اینٹھ رہے ہیں . وہ ملا ہو , فوجی ہو , تاجر ہو یا کسی بھی عہدے پر کیوں نہ ہو . کسی بھی شعبے سے کیوں نہ ہو . نہ امین ہے نہ صادق .
ایک جھوٹا کسی دوسرے کی صداقت کی گواہی کیسے دے سکتا ہے .
ایک خائن کسی کے امین ہونے کا فیصلہ کیسے کر سکتا ہے . ہماری عدالتیں مصلحت پر فیصلے کرتی ہیں . انکے فیصلوں پر صداقت اور امانت کی کیا حقیقت ہوگی .
ہم بحیثیت قوم جھوٹے ہیں . اپنے آئین کو اسلام سے جوڑتے ہیں جبکہ سراسر جھوٹ ہے . ہمارے سارے عمل ہمارے ایمانی حدود سے متضاد ہیں , پھر صادق کیسے ہوئے .
معاشرے میں صداقت اور امانت اسی طور ممکن ہے کہ ہم بحیثیت قوم اسے اپنا لیں . جو شخص ملکی مفادات کو پس پشت ڈال کر اپنے مفادات کیلئے کوشاں ہے اور اقتدار بھی لینے کی کوشش میں ہے . اسے صرف کاذب اور خائن کہہ دینا بھی نہ عدل ہے نہ انصاف . ایسا شخص قوم کا اور وطن کا مجرم ہے . اسے سزا نہ دینا بھی خیانت ہے .
میری ناقص عقل میں یہ کھیل کبھی سمجھ نہیں آیا . ہو سکتا ہے , دانشور اسے سمجھ گئے ہوں .
ازاد ھاشمی
Tuesday, 26 December 2017
صادق اور امین
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment