Sunday, 18 June 2017

کیا یہ ہے جمہوریت

کیا یہ ہے جمہوریت -جس کی خاطر کئی لوگ شہید ہو گئے , اور کچھ شہید ہونے کی تیاری میں ہیں - جس پارٹی کی بھی چھان بین ہوتی ہے , اسی کی بغل سے پیشہ ور قاتل , رہزن , بھتہ خور , تاوان لینے والے اور اسمگلر نکلتے ہیں -
یہاں ایک سوال تو ان اداروں سے بنتا ہے , جن کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر صورت میں ایسے لوگوں کو سزا دیں - جو معاشرہ میں برائیوں اور ایسی سر گرمیوں میں شامل ہیں - ان لوگوں کو سالہا سال ان مجرموں کا پتہ کیوں نہیں چلتا -
دوسرا سوال ان لیڈروں سے ہے جو دن رات قومی خدمت کا راگ سناتے ہیں - کہ انہیں ایسے لوگوں کو پالنے کی ضرورت کیوں ہوتی ہے -
تیسرا سوال سیاسی کارکنوں سے کہ آپ سب ان جماعتوں سے کیا امید رکھتے ہیں , جن کا عمل ہی برائی ہے - جو پارٹیاں اپنی کامیابی کی بنیاد ہی قتل و غارتگری اور غنڈہ گردی پہ رکھتی ہیں -
چوتھا سوال عوام نام کی مخلوق سے کہ اب آپ سب کو مزید کیا دیکھنا ہے , جمہوریت کے شجر پہ -
جس نظام کی اساس ہی برائی ہے , اسکا انجام اچھائی کیسے ہو گا -
ہم سب کو فکر کرنا ہو گی - ورنہ مزید برے حالات کے لئے تیاری کر لیں -
ان جمہوریت کے پنڈتوں سے مواخذہ کرنا ہو گا - پوچھنا ہو گا کہ انہیں ان غنڈوں کی ضرورت کیوں ہوتی ہے -
شکریہ
آزاد ہاشمی

No comments:

Post a Comment