Sunday, 18 June 2017

میری قوم کے حاتم طائ لیڈر

میری قوم کے حاتم طائ لیڈر - ہم سب کے مشاہدے میں یہ اکثر آیا ہو گا - کہ جب کوئی آفاتی مصیبت آئ ہے - یا جب بھی کسی بحران کی صورت پیدا ہوتی ہے - تو بہت سارے سیاسی لیڈر , بہت سارے مذہبی لیڈر , چندہ خور فلاحی , سیاسی , سماجی اور مذہبی جماعتیں , آنے والے الیکشن کے امیدوار , ایک قبل دید جذبے اور جوش و خروش سے نکل آتے ہیں -
فوٹو گرافروں کو اپنے کاروان میں لئے چند بوریاں آٹا , چند گھی کے ڈبے , چند کمبل اور چند دوائیاں لے کر جاۓ وقوعہ پر پہنچ جاتے ہیں -
خدمت خلق کے جذبہ کو تاریخ کا باب بنانے کے لئے تصویریں لی جاتی ہیں تا کہ خدمت مستند ہو سکے -
اسکے بعد کوئی نہیں پوچھتا کہ یہ ایک ڈبہ گھی اور ایک تھیلا اٹے کا کتنے دن چلا -
کچھ درد دل رکھنے والے حکمران , وزیر , مشیر اور سول سرونٹ بھی قومی خزانے میں سے رقم لیتے ہیں - کچھ بانٹ دیتے ہیں اور کچھ اپنے گھر کے مستحقین کے لئے رکھ لیتے ہیں -
ان حاتم طائ کے وارثوں کو سڑکوں پہ بھیک مانگتے بچے , ہسپتالوں میں دوائیوں کے بغیر ایڑھیاں رگڑتے ہوۓ مریض , اینٹوں کے بھٹوں پر یرغمال خاندان اور وسائل محروم وہ بچے کبھی دکھائی نہیں دیتے جو تعلیم کے حق سے محروم ہیں -
کیا کروڑوں روپے سے الیکشن لڑنے والے لیڈر اندھے ہیں کہ وہ کونسی خدمت کرنا چاہتے ہیں - کیا یہ الیکشن پہ برباد کی جانے والی رقم ان مفلوق الحال لوگوں کا حق نہیں - کیا یہ قومی خدمت نہیں - کیا یہ کار خیر نہیں?
اے الله ! یہ جن کو دولت بخشی ہے , ان کو انسانیت بھی سکھا دے -
آمین
(آزاد ہاشمی )

No comments:

Post a Comment