Sunday, 18 June 2017

فیس بک پہ لگائی جانے والی پوسٹوں میں

فیس بک پہ لگائی جانے والی پوسٹوں میں , یہودی بچوں کی عرب خاتون کے ساتھ بازار میں بد تمیزی , ایک معصوم بچے کی گردن پہ یہودی فوجی کا پاؤں , درخت سے بندھے ہوے مسلمان پر ہندووں کا تشدد , برما میں مسلمانوں کی قطار در قطار سوختہ لاشیں , قران پاک جلاتا ہوا ہندو وغیرہ وغیرہ -
ہم ان پوسٹوں سے کیا پیغام دینا چاہتے ہیں - یہ کہ ہم مسلمان اب اپنی حفاظت کے قابل نہیں رہے - یہ کہ ہماری ایمانی غیرت ختم ہو چکی ہے - یہ کہ مسلمانوں کی یکجہتی کا جنازہ نکل گیا ہے - یہ کہ جو قوم صرف الله سے ڈرتی تھی , اب ہر کسی سے خوف زدہ ہے - یہ کہ ہمارا جذبہ جہاد آپس میں قتل و غارتگری کے لئے رہ گیا ہے - اپنی اقدار بچانے کے لئے نہیں - یہ کہ ہم نے زندگی اور موت پر الله کے اختیار کا ایمان نہیں رہا -
کیا ہم ظالموں کی طاقت اور اپنی بے بسی کا اعتراف نہیں کر رہے -
جب قومیں اپنی اقدار , اپنے اسلاف , اپنے مذھب اور اپنی روایات کو بھول جاتی ہیں اور دوسری قوموں کی تقلید میں لگ جاتی ہیں تو پھر انجام وہی ہوتا ہے , جو اب ہمارا ہے -
الله اور رسول پاک کی اطاعت چھوڑنے کا یہی نتیجہ ہو سکتا ہے - اگر مسلمان آج اپنے دین کی راہ اختیار کر لیں , یہ ساری رسوائی کل ختم ہو جائیگی -
آزاد ہاشمی

No comments:

Post a Comment