Sunday, 18 June 2017

مسلمانوں کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے

ہم تمام مسلمانوں کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ بے حیائی , ہم جنس پرستی , نوجوانوں کا اخلاق باختہ رحجان اور سوشل میڈیا پر اچانک شدت کے ساتھ اظہار کے پیچھے یہودی فکر عمل پیرا ہے - میڈیا پر تمام ایسے پروگرام جو مغربی تہذیب کو بہت اچھے انداز میں پیش کر رہے , مغرب کی ترقی کو حصول زندگی کا ورد کر رہے ہیں اور اسلامی اقدار پہ تنقید کر رہے ہیں -
اس سب کے پیچھے جو مقصد ہے وہ صرف اور صرف یہی ہے کہ اسلام کو نا قابل عمل نظام قرار دے دیا جاے - اور یہ کام مسلمانوں کے ہاتھوں ہو - نئی نسل کو ایسی آزادی کی راہ دکھا دی جاے کہ انکو قابو میں لانا نا ممکن ہو جاے - اور اس مقصد میں وہ بہت حد تک کامیاب ہو چکے ہیں -
بد قسمتی کی اصل بات یہ ہے کہ جو چند لوگ ابھی بھی مذھب سے جڑے ہوۓ ہیں , انکو اختلافی مسائل سے فرصت ہی نہیں - کہ اصل دشمن کے وار کو روکا جاے - اور اسلام کی تعلیمات کو ان دشمنوں کے گھروں تک پہنچا دیا جاے -
یہ وہ کام ہے جو وقت کا اصل تقاضہ ہے - خدا را فرقوں کی بنیاد پر اپنے کلمہ گو بھائیوں سے الجھاؤ کا رحجان ختم کریں اور سب مل کر کفر کی یلغار کو روکیں -
اے الله ! ہمیں شعور , فہم , ادراک اور ہمت عطا فرما - آمین
آزاد ہاشمی

No comments:

Post a Comment