" ایک چائے کا کپ ، ایک سگریٹ کا پیکٹ "
اللہ کی رحیم و کریم ذات نے کچھ احباب کو وسائل کی فراوانی سے نواز رکھا ہے ، کہ انہیں اپنی دولت کا شمار بھی معلوم نہیں ۔ ایسے بیشمار لوگ بھی ہیں ، جو محض شغل میں ، رواج میں اور دکھاوے کیلئے مہنگے ریسٹورنٹ پر ہزاروں روپے کا کھانا نوش فرما لیتے ہیں ۔ کافی ، چائے ، مشروبات کا زاید از ضرورت تو عام سی بات ہو کر رہ گئی ہے ۔ بسنت ، عید ، دیوالی ، شادی ، سالگرہ اور کئی ایسے مواقع مہینے میں ایک آدھ بار تو ہر خاندان کا معمول بن گیا ہے ۔
کبھی سوچا کہ کیا اللہ کے عطا کردہ وسائل میں سے ، ایک معمولی سا حصہ بھی الگ کر دیا جائے ، تو کسی ایک بھوکے کا پیٹ بھر سکتا ہے ، کسی ایک بیمار کی دوائی آسکتی ہے ، کسی ایک خاندان کا چولہا جل سکتا ہے ، کوئی ایک یتیم سکول فیس دے سکتا ہے ۔ کیا ہم چھوٹی قربانیاں دے کر ، بے شمار نیکیاں اکٹھی نہیں کرنا چاہتے ۔ کبھی سوچا کہ زندگی کا مطلب صرف اپنی ذات تک محدود کر کے ، ہم بیشمار خوشیوں سے محروم ہو جاتے ہیں ۔
سگرئٹ کے عادی ، ہفتے میں صرف ایک پیکٹ کم کر دیں ۔ چائے پینے والے ایک چائے نیکی کمانے پر لگا دیں ، تو ارد گرد کی غربت دور ہو جائے گی ۔ یہ ایک دیوانے کا خواب نہیں ، حقیقت ہے ۔ صرف ہاتھ سے ہاتھ ملا کر ایک چین بنانا ہو گی ۔
آئیے ، چین بنائیں
شکریہ
آزاد ہاشمی

No comments:
Post a Comment