جہاد اسلام کا اساسی رکن ہے - جس کا عملی اطلاق زندگی کے بہت سارے معاملات
سے منسلک ہے - اپنے نفس کو شیطانی اور حیوانی خواہشات سے باز رکھنا , الله
کے احکامات کو عملی شکل میں لانا , اپنی تمام تر اہلیت کو الله کے دین کے
لئے وقف کرنا , ان تمام امور کے خلاف جدوجہد کرنا جو اسلام کے قوانین و
ضوابط کے منافی ہوں , اپنی قلم کو , اپنے علم کو , الله کے دئیے ہوۓ وسائل
کو الله کی رضا پہ استعمال کرنا - سب جہاد ہے - کسی مظلوم کی عملی مدد کرنا
جہاد ہے - سود کے خاتمے کے لئے کوشش کرنا جہاد ہے - بے حیائی کو روکنے کی کوشش کرنا جہاد ہے - رزق حلال کے لئے تگ و دو جہاد ہے -
مگر ہم لوگوں نے اس اساسی رکن کو تلوار اور طاقت سے جوڑ دیا - تلوار اور طاقت کا یہ عمل اب کفار کے خلاف کم ہے اور اپنے مسلمان مخالف عقائد کے خلاف زیادہ ہے -
یہ فساد کے خاتمے کے خلاف ایک تحریک کا نام ہے , تا کہ ہر انسان امن اور سکون کی زندگی گزار سکے - مگر اب اسکی عملی شکل بالکل الٹ ہو گئی ہے -
جہاد کے نام پر جو کچھ بھی ہو رہا ہے , اگر انصاف سے دیکھیں تو یہ ایک فساد کی تحریک بن کر رہ گیا ہے - لاکھوں لوگ بے گھر , بے وطن اور ویران ہو گئے ہیں -
ہم نے اپنے اس اہم رکن کو بدنام کر دیا ہے -
ہمیں بہت فکر کی ضرورت ہے -
آزاد ہاشمی

No comments:
Post a Comment