Sunday, 18 June 2017

کیا ہمارا دین ہمیں اس بات کی اجازت دیتا ہے

کیا ہمارا دین ہمیں اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ہم مذھب کی بنیاد پہ کسی دوسرے کی مذہبی آزادی کو سلب کر لیں - اسے اپنی مرضی کے مذہبی طور طریقے اختیار کرنے پر طاقت سے مجبور کر دیں - کیا یہ اسلام کی تعلیم کے متضاد نہیں - عقائد کے درست یا غلط ہونے کا پیمانہ کس کے اختیار میں ہے - کون ہے جو کافر اور مسلمان کی سند دینے پہ مختار ہے -
کیا یہ اختیار الله کا نہیں , کیا یہ پیمانہ قران نہیں , کیا اسکی سند صرف اور صرف الله کے حبیب کے پاس نہیں -
کیا جبر اور جمہوریت سے ان حقائق کو تبدیل کرنا , اسلامی تعلیمات کی روح کے منافی نہیں -
اسلام محبت , رواداری , برداشت , امن , دوسروں کے جان اور مال کی حفاظت اور بنیادی حقوق کی مساوات کا درس ہے -
عبادت گاہ کسی کی بھی ہو , اسلام اسے احترام دیتا ہے -
جنگی حالت میں بھی مفتوح علاقوں کے عبادت خانے خواہ وہ کسی بھی مذھب کے ہوں مسمار کرنے کی اجازت نہیں , یہاں تک کہ آپ دشمن کے علاقے میں چھاؤں دار , پھلدار اور مفید درخت بھی نہیں کاٹ سکتے -
کیا مسلمانوں کے لئے کسی کو زبان اور ہاتھ سے تکلیف دینا نا پسندیدہ عمل نہیں -
یہ کون ہیں , جو اسلامی اقدار سے بغاوت کو مذہبی فریضہ بنانے پہ تلے ہوۓ ہیں -
کیا یہ منافرت کا بیج کل کو فساد کی شکل اختیار نہیں کر لے گا - اور مفسد اسلام کی تعلیمات میں ایمان کے کسی درجہ پہ نہیں ہوتا -
آئیے , تعصب پھیلانے کے ہر عمل کو ناکام بنائیں -
شکریہ
آزاد ہاشمی

No comments:

Post a Comment