" ہدایت کے بدلے گمراہی"
اللہ نے ہمیں اپنے حبیب کی امت میں پیدا کیا اور حق کی روشنی سے نوازا۔ قرآن پاک نازل فرمایا تا کہ ہم سیدھی راہ پہ چلتے رہیں اور فلاح پائیں ۔
ہم نے گمراہ اور مغضوب قوموں کی طرح ، ہر اس حکم سے منہ پھیر لیا ، جس کی تاکید کی گئی ۔ اور ہر وہ عمل اپنا لیا ، جس سے روکا گیا ۔ ہم نے روشنی کو چھوڑ کر اندھیروں کا رخ کر لیا ۔ اللہ کے نظام ، دستور ، قانون اور احکامات سے استفادہ کرنے کی جانب فکر کرنے کو ، قدامت پرستی سمجھ کر , اپنا رخ انسانی ذہنوں کی اختراعات کیطرف موڑ لیا ۔ کبھی سوشلزم میں نجات نظر آنے لگی ، کبھی جمہوریت ، کبھی مخلوط طرز حکمرانی کی طرف دوڑ لگا دی ۔ روشنی سے اندھیروں کی طرف جانے سے کچھ بھی نظر نہیں آیا کرتا ۔ کچھ ایسی ہی صورت ھمارے ساتھ بن گئی ھے ۔ ہمیں سمجھ ہی نہیں آ رھا کہ اپنے گھمبیر مسائل سے نجات کیسے ملے , معاشی الجھنیں کیسے ختم ہوں ، بدامنی اور دہشت کی فضا کا کیا حل ہو ، بدکردار رہنماؤں سے چھٹکارا کیسے ملے . ہم اپنی ساری استطاعت اندھیرے میں راستہ تلاش کرنے پہ لگا رہے ہیں ، جب تک روشنی کو چھوڑے رہیں گے ، راستہ نہیں ملے گا ۔ روشنی کا راستہ صرف اور صرف اللہ کا نظام اور اللہ کے حبیب کا اسوہ ہے ۔
اللہ ہمیں گمراہی کے نظام سے بچنے کی توفیق بخشے اور اپنے نظام کی روشنی سے ہماری رہنمائی فرمائے ۔
آمین
شکریہ
آزاد ہاشمی
Tuesday, 6 March 2018
ہدایت کے بدلے گمراہی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment