Tuesday, 6 March 2018

عمران خان کے نام

" محترم عمران خان کے نام "
السلام و علیکم - اپنی نیک تمناؤں کے  ساتھ آپ کی خیریت کا طالب ہوں -
اسوقت پوری نوجوان برادری اور جذباتی طبقہ آپ کے کارواں کے ساتھ ہے - اور اکثریت اس خیال سے ہم آہنگ ہے کہ آپ ملک کی مسیحائی کے لئے موزوں ترین سیاستداں ہیں - آپ کرپٹ نہیں , آپ نے خدمت خلق کے لئے مثالی کام کیے - یہ ساری عزت اور احترام الله کا انعام ہے اور یہ اسی خدمت خلق کیوجہ سے ہے - کتنا اچھا ہوتا کہ آپ اپنی توانائیاں الله  کے نظام کو لانے میں لگا دیتے - آپ کو عوام کی پزیرائی میں وہ لوگ بھی مل جاتے جو مذہبی جماعتوں کی سیاست سے اکتا گئے ہیں - الله  کی تائید بھی مل جاتی اور اگر آپ کا ارمان اقتدار ہے تو وہ بھی آپ کی جھولی میں آ جاتا -
آپ یہ کیسے باور کرائیں گے , جب کوئی یہ سوال کرے گا کہ صاحب آپ اور آپ کے ساتھی اسمبلی ممبران بھی انہی نا جائز مراعات کا لطف اٹھا رہے ہیں , جو دوسرے ممبران - نہ  آپ نے قوم کے پیسوں کی اس بے جا تصرف پر آواز اٹھائی نہ آپ کے ساتھیوں نے - آپ کا دفتری خرچ ماہانہ کروڑوں میں ہے , جو کہ ایک سیاسی دفتر ہے , کیا حال ہو گا جب آپ بھی بادشاہ ہونگے -
کتنے مرحلے آئے , کتنے دبنگ اعلان کیے - کوئی ایک جسکا قوم کو بھی فائدہ ہوا ہو - محض تماشا مقصد ہو گا تو قوم کو کتنی مایوسی ہو گی -
ضد اور عزم میں فرق ہوتا ہے - آپ  کے اکثر فیصلوں میں ضد کا عنصر زیادہ ہوتا ہے اور ہوش کا کم -
آپ اگر کبھی تحمل اور سکون سے سوچیں تو آپ کو اپنے راستے میں تبدیلی کرنا ہو گی - ورنہ سنجیدہ لوگ کبھی آپ کا حصہ نہیں بنیں گے - اور یہی سنجیدہ لوگ اصل طاقت ہوتے ہیں - مجبوری کی بھرتی مشکل میں دوسرا گھر دیکھنے لگتی ہے - اسکا آپ تجربہ کر چکے ہیں -
والسلام
شکریہ
آزاد ہاشمی

No comments:

Post a Comment