" ہم مانگتے ہیں "
جب بھی ہم اللہ کے سامنے کھڑے ہو کر عبودیت کا عمل دہراتے ہیں ، تو کچھ دعائیں باقاعدگی سے مانگتے ہیں ۔ صراط مستقیم کے لئے ہدایت مانگتے ہیں ، ان لوگوں کے راستے پر چلنے کی آرزو کرتے ہیں جو اللہ کے انعامات سے سرفراز ہیں ، اور بالخصوص ان لوگوں کے راستوں سے دور رہنے کی دعا کرتے ہیں ، جن پر اللہ کا غضب نازل ہوا اور جو حق کے راستے سے بھٹک گئے ۔ یہ تو نہیں کہا جا سکتا کہ اللہ ہماری دعا کو سنتا نہیں . وہ ہر دعا کو سنتا بھی ہے اور اسکا اعلان بھی ہے کہ مجھ سے مانگو ، میں دونگا ۔
پھر کوئی تو سبب ہے کہ ان دعاؤں کے باوجود ہم کو نہ صراط مستقیم ملی ، نہ انعامات سے نوازے بندوں کی راہ کا پتہ چلا ، مسلسل مغضوب اور گمراہوں کی پیروی کرتے جا رہے ہیں ۔
شائد یہ وجہ ہے کہ ہم نے مانگتے وقت بھی اللہ سے منافقت کی ، اور وہ تو دلوں کے راز سے اگاہ ہے ۔ شائد یہ وجہ ہے کہ ہم نے کہا " تیری عبادت کرتے ہیں ,اور تجھ سے ہی مدد چاہتے ہیں " مگر نہ تو ہم نے اسکی عبادت کی ، ہم تو عملی طور پر دنیا کے طاقتور لوگوں کے پجاری ہیں ، ہم تو اپنی حاجات کو سجدے کرتے ہیں ۔ ہم تو جانتے ہی نہیں کہ انعام یافتہ کون ہیں اور گمراہ کون ۔ ہم تو اقتدار کی کرسی پر بیٹھے کو ، دولت کے ڈھیر کو انعام سمجھتے ہیں ۔ ہم تو اللہ کی حمد کرتے ہی نہیں ، ہم تو انسانوں کی تعریفوں میں لگے رہتے ہیں ۔ ہم تو اپنے مسائل کا مسیحا سیاسی پنڈتوں کو مانتے ہیں ۔ ہم نے اللہ پہ توکل کیا ہی کب ہے ۔
پھر کیسی دعا ، کیسی قبولیت ۔
شکریہ
آزاد ہاشمی
Tuesday, 6 March 2018
ہم مانگتے ہیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment