تعلیم ایک ایسا شعبه ہے , جو کسی بھی فرد , کسی بھی گھر , کسی بھی قوم اور کسی بھی ملک کی تقدیر ہوتا ہے - اس شعبه سے وابستہ لوگ خدمت کا نشان ہوتے ہیں , اور یہ لوگ قوم کی بنیاد رکھتے ہیں - علم کی روشنی کو پھیلانا , ایک متبرک کام ہے - آج وہ تمام قومیں , جن کے پاس قدرتی وسائل موجود ہی نہیں , علم کے بل بوتے پر راج کر رہی ہیں - اور بہت سے ممالک جن کو الله نے قدرتی خزانوں سے نواز رکھا ہے , قرضوں اور امداد پر جی رہے ہیں , صرف تعلیم میں پیچھے رہ جانے کی وجہ سے -
ہماری قوم میں تعلیم کے ادارے سراسر کمرشل ہیں - اور اس شعبه کو متوسط طبقے کی پہنچ سے دور کر دیا گیا ہے - غریب کے لئے تو یہ راستہ بند ہو چکا ہے - یہ وہ اہم موڑ ہے , جس پر ہم سب کو سوچنے اور متحرک ہونے کی ضرورت ہے - ہم اپنے لیڈروں سے اپنے محلوں , قصبوں اور دیہاتوں کی گلیوں , سڑکوں اور دیگر ضرورتوں پر تو اسرار کرتے ہیں - مگر اپنی نسلوں کی تعلیم کے حق کی کبھی بات نہیں کرتے -
تعلیم ایسا حق ہے , جس کی تمام تر ذمہ داری ریاست کی ہوتی ہے - کہ وہ تمام تر وسائل فراہم کرے کہ ہر بچہ تعلیم حاصل کر سکے - یہ شعبه کسی بھی طور تجارتی نہیں ہونا چاہیے - یہ وہ تحریک ہے , جس پہ ہر شہری کو فکر کرنی چاہیے اور اسے عملی شکل میں لانے کر ممکن کوشش کرنی ہو گی -
شکریہ
آزاد ہاشمی
Tuesday, 6 March 2018
تعلیم مساوی حق
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment