" یہ ہے وقت اذان "
ہر وہ شخص جس کو اللہ کی پاک ذات اور اسکے حبیب پاک صل اللہ
علیہ وسلم سے ذرہ برابر بھی محبت ھے ۔ وہ اس پر آمادہ بھی ہے اور حسب مقدور
کوشاں بھی کہ ھمارا نظام اللہ کی رضا کے تابع ہو ۔ شدت سے احساس بھی ہے کہ
کفر کے ھاتھ ھماری گردنوں کو پکڑ چکے ہیں ۔ اس میں بھی کوئی دوسری رائے
نہیں کہ مسلمانوں کے درمیان خلفشار کے محرک ھاتھ بھی انہی لوگوں کے ہیں ۔
یہ بھی غلط نہیں کہ مسلمانوں میں جب بھی کوئی غداری کرتا ھے وہ مذہب کا
باغی ہی ھوتا ہے ۔ اللہ کا خوف جس دل میں ھوگا ، وہ کبھی اسلام دشمنی کا
مرتکب نہیں ہو گا ۔ ان سب حقائق سے بخوبی اگاہی رکھنے والی اکثریت تذبذب
میں ہے کہ وہ کیا کرے ۔ وہ سمجھ رہے ہیں کہ ملکی اور بین الاسلامی ممالک
کے مقتدر طبقے ، کفر کی طاقت سے مرعوب بھی ہیں اور انکی دنیاوی ترقی سے
متاثر بھی۔
اس بے سرو سامانی میں کوئی بھی آواز ، تحریک اور اقدام کا بے سود ہونا یقینی نظر آتا ہے ۔
اگر ھم ایمانی جذبہ کے ساتھ یقین کر لیں کہ اللہ اپنے دین کی
جنگ لڑنے والوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتا اور نہ ہی رسوا ہونے دیتا ہے ۔ ہم
ایک ربط قائم کر کے اگر آذان دینا شروع کریں گے ۔ تو بہت جلدی ایک قافلہ
بن جائے گا ۔
آغاز ہمارا فرض بھی ہے اور ضرورت بھی۔ انجام اللہ کے ھاتھ میں ، جو کبھی غلط نہیں ھوتا۔
ایک رابطہ کا آغاز ، ایک آذان سے۔۔
شکریہ
آزادھاشمی
No comments:
Post a Comment