Tuesday, 19 June 2018

وہ بھی ہماری بیٹی ، ہماری بہن ہے

"  وہ بھی ہماری بیٹی , ہماری بہن ہے "
کیا اخلاقی دیوالیہ پن ہے ,  سیاسی مخاصمت میں ہم کیوں بھول جاتے ہیں . کہ بیٹیاں , مائیں اور بہنیں سب کی ساجھی ہوتی ہیں . کسی عورت پر محض اپنی غلیظ سوچ کے باعث تہمت لگانے کا حق نہ اسلام دیتا ہے , نہ مہذب معاشرہ اور نہ ہی اخلاقیات . سیاسی مخالف پر اعتراض آپ کا حق ہے , اسکی بد دیانتی کو زیر بحث لانا , آپ کا حق ہے . مگر یہ حق کس نے دیا کہ اسکے اہل خانہ پر بازاری لوگوں کیطرح آوازے کسے جائیں . سوشل میڈیا پر جہاں لاکھوں لوگ ایسی بیہودہ باتوں کو پڑھتے ہیں . کبھی سوچا کہ اگر یہ سب جھوٹ ہے , بہتان ہے , تہمت ہے  , تو روز قیامت کیا جواب ہو گا , آپ کے پاس . کیا ٹھکانا ہو گا آپ کا .
تعجب ہے کہ یہ زبان وہ لوگ بول رہے ہیں , جو خود کو مہذب کہتے ہیں , تعلیم یافتہ سمجھتے ہیں .
ایسا مت کرو . ہماری روایات یہ نہیں . واضع کر دوں , میرا کوئی تعلق نہیں , کسی بھی سیاسی جماعت سے . یہ صرف اسلیئے لکھا کہ کمنٹس پڑھ کر شرم آتی ہے کہ ہمارے لوگ کسقدر اخلاقی دیوالیہ ہو گئے ہیں
ازاد ہاشمی
15 جون 2017

No comments:

Post a Comment