تمام تر سیاسی وابستگیوں سے ہٹ کر
سوچیں
تمام تر سیاسی وابستگیوں سے ہٹ کر
سوچیں کہ ہم ان وقت پرست لیڈروں کی تقلید کر کے وطن کی کونسی خدمت کر رہے ہیں -
کیا ہم نظریات کی سیاست کر رہے ہیں یا شخصیت پرستی کی -
ہمارے سامنے کونسی منزل ہے جس تک اس سیاسی تماشے کے ساتھ جانا چاہتے ہیں -
ان لیڈروں کی اہلیت پر پورے فکر کے ساتھ غور کریں تو آپ یقینی مشاہدہ ہو گا , جو لیڈر ایک پارٹی کو قائم نہیں رکھ سکتے , اپنے کارکنوں کو اخلاقی حدود میں نہیں رکھ سکتے , وہ ملک کا نظام چلانے کے اہل کیسے ہو سکتے ہیں -
کبھی غور کیا کہ یہ لوگ الیکشن میں جو وعدے کرتے ہیں اس میں سے کتنے وعدے پورے ہوتے ہیں -
کبھی غور کیا کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لئے پھول لگا رہے ہیں یا کانٹے -
کیا لیڈروں کے بچوں کے لئے حکمرانی کی راہ ہموار کرنا ہم پہ فرض ہے یا اپنی نسلوں کے مستقبل کے لئے تگ و دو کرنا -
اگر آج ہم نے اپنا احتساب نہ کیا تو کل ہمارے بچے بھی انہی سڑکوں پر ان کے بچوں کے لئے نعرے مارنے والے بے نام کارکن ہی ہوں گے -
اپنے اور اپنے بچوں کی فکر کرنا فرض ہے - اپنا اپنا فرض پورا کریں -
شکریه
آزاد ہاشمی

No comments:
Post a Comment