" نظام
مملکت اور اسلام "
پوری دنیا میں عیسائیت اور یہودیت نے اپنا نظام متعارف کروا دیا - کوئی واویلا نہیں ہوا - ہم نے بھی سر آنکھوں پر انکے قوانین , حکم رانی کے طریقے , معاشی اور معاشرتی اصول و ضوابط اختیار کر لئے - انہی کی تعزیرات اور عدالتی راہ اپنا لی - جمہوریت کی سیڑھی , جو صرف اقتدار تک پہنچنے کا آسان راستہ ہے - نظام نہیں - جس سے کوئی بھی برادری ازم کی بنیاد پر , پیسے کے زور سے , دھونس اور دھاندھلی سے , کردار اور قابلیت کا لحاظ کیے بغیر کرسی سنبھال سکتا ہے - اس جمہوریت کو اپنے گلے کا ہار بنا لیا - اب سمجھانا مشکل ہو گیا بلکہ نا ممکن ہو گیا کہ ہمارا دین دنیا کا بہترین نظام مملکت ہے - اسطرف لوٹ چلو - بنیادی حقوق کی بہترین ضمانت , عدل و انصاف کا نا قابل مثال نمونہ , معاشی اور معاشرتی خوشحالی کا بہترین راستہ -
مغرب زدہ کا اسلامی نظام پر سیخ پا ہونا تو سمجھ آتا ہے - انہیں تو اسلامی طرز حکومت میں بیشمار خامیاں نظر آنا بعید از قیاس نہیں - مگر تعجب ہوتا ہے جب وہ لوگ جو اسلام سے جڑے بیٹھے ہیں - اسلام کو صرف مسجدوں تک رکھنے پہ بضد ہیں - علماء تفرقہ بازی سے باہر نہیں آنا چاہتے - مفتی فتوے بانٹنے میں لگے ہیں - میڈیا کے مبلغ بے سر و پا بحث میں الجھے بیٹھے ہیں - کون ہے جو یہ بتاۓ کہ اسلام ایک مکمل نظام حکومت , ایک مکمل طرز زندگی ہے - ایسا قانون جس کو نہ وکیل بدل سکتا ہے نہ جج - بنیادی حقوق کی پختہ ضمانت - معیشت کی مثبت اور یقینی کامیابی -
کوشش کی جانی چاہیے کہ اسلام کو عملی زندگی پر لاگو کر دیا جایے -
شکریہ
آزاد ہاشمی

No comments:
Post a Comment