16 رمضان کو سرور کائنات نے ایک انتہائی کٹھن دور کے بعد مکہ پر فتح حاصل کی - یہ اسلام کی وہ اساسی کامیابی تھی , جس سے پورے کرہ ارض پہ الله کی وحدانیت کا پیغام پھیلنا شروع ہونے جا رہا تھا - ہم میں سے کتنے لوگ اس دن سے آگاہ ہیں - کتنے لوگ اس عظیم روایت سے واقف ہیں , جو اس روز الله کے حبیب نے قائم فرمائی - در گزر اور معافی کی مثال کو کتنے لوگ جانتے ہیں جو اس روز عملی شکل میں سامنے آئ - رحمت العالمین کے عملی نمونے کو مفصل طور پر کتنے لوگ جانتے ہیں - کتنے میڈیا چینلز پہ مذاکرے ہوے اس دن کے حوالے سے - کتنے کالم لکھے گئے اس تاریخ ساز دن پر -
کیا ہمارے لئے لمحہ فکریہ نہیں کہ ہمیں اہل کفر کے سارے ڈے یاد ہوتے ہیں اور انکی تشہیر میں میڈیا کسقدر مستعد نظر آتا ہے - ہم سوشل میڈیا پر کتنے متحرک ہو جاتے ہیں -
ہم رفتہ رفتہ اپنے اسلاف کی تاریخ بھول رہے ہیں اور ایک روز , ہمیں کچھ بھی یاد نہیں ہو گا - یہ ہے وہ شکست جس کے بعد کوئی فتح ہمارے نصیب میں نہیں ہو گی -ہماری نسلیں نا واقف ہو جاینگی اسلامی تاریخ سے , اسلامی تہوار سے , اسلامی اقدار سے -
ہمیں مذھب سے وابستہ لوگوں نے پوری جانفشانی سے , پوری تحقیق کر کے اور اپنا اولین فرض سمجھتے ہوے , وہ سارے مسائل از بر کروا دیۓ ہیں , جن سے ہم کسی بھی مسلمان بھائی کو دلیل سے کافر قرار دے سکتے ہیں - مگر نہ ہمیں اسلام کو سمجھنے دیا اور نہ قران کے قریب جانے دیا - نہ ہمیں مشاہیر اسلام کی آگاہی دی اور نہ کافروں کی سازشوں کو روکنے کے اقدام کیے - اب اگر کوئی ایسی حقیقتوں پہ زبان کھولے تو مریدین طبل جنگ بجانے میں توقف نہیں کرتے -
چلو اگر مذہبی رہنماؤں کے پاس وقت نہیں تو دانشور ہی اپنی ذمہ داری سمجھ لیں - اگر دانشور دوسری راہوں پہ نکل پڑے ہیں , تو میں اور آپ ہی قدم اٹھا لیں -
شکریہ
آزاد ہاشمی
21 جون 2016
Monday, 18 June 2018
فتح مکہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment