" الله
مالک بھی ہے خالق بھی "
علما کا احترام اپنی جگہ مقدم ہے , انکی مذہبی معلومات پر بھی کوئی سوال نہیں - انکی عبادت گزاری تو الله اور انکا معاملہ ہے -
کچھ حقوق معاشرہ کے ہوتے ہیں , کچھ ذمہ داریاں مذھب اور ایمان کی ہوتی ہیں - جن کو عملی طور پر کرنا ہوتا ہے - مسجد اور حجروں کی عبادت گزاری کافی نہیں ہوتی -
حجروں میں بیٹھ کر سارے معاملات سے کنارہ کش ہو جانا , نہ قران کی تعلیم ہے , نہ سیرت النبی -
اسلام متحرک زندگی اور تسخیر کائنات کا درس ہے - آج یہودیت , صیہونیت , لا دینیت اور اسلام مخالف قووتیں پوری طاقت سے , اسلامی نظام کی اہمیت کو ذہنوں سے محو کرنے کے در پے ہیں - مسلمانوں کی مذہبی صفوں میں گھس کر امن کے دین کو دہشت کی علامت بنا دیا گیا - شعار اسلام کو اپنانے سے مسلمان کترانے لگے ہیں - اب یہ یلغار حرمین شریفین کے دروازوں پہ دستک دینے لگی ہے - مسلمان سوشل میڈیا پر اسلام دشمن پروپگنڈے کو خود پھیلاتے ہیں - یہ سب بے خبری کے ہم سے زیادہ مذھب کے نام پر مستند لوگ ذمہ دار ہیں - اگر یہ کہا جائے کہ قصور وار ہیں تو غلط نہیں ہو گا -
خدا را گروہ پرستی , فرقہ پرستی , فروعی مسائل اور ذاتی انا کی عینکیں اتار کر پورے اتحاد کے ساتھ حجروں سے نکلیں - پھر الله مدد بھی کرے گا اور التجائیں بھی سنے گا -
شکریہ
آزاد ہاشمی

No comments:
Post a Comment