" احمق دوست , دانا دشمن "
نواز شریف کی اہلیت کبھی بھی قابل بحث نہیں تھی . تین بار اقتدار کی کرسی پر بیٹھنے سے ایک ہی طرح کی محاذ آرائی اور ایک ہی طرح کے فیصلے اسکی سادگی کہہ لیں , تکبر کا نام دے لیں یا اسے حماقت کہہ لیں , ایک ہی زاویہ ہے . اسکا نعرہ کہ قوم کو خود انحصاری دوں گا اور کشکول توڑ دوں گا , لوگوں کا بے پناہ تعاون بہت کافی تھا اسے امر کرنے کیلئے . مگر وہ صرف نعرہ تھا . کرپشن کی یا محض سازش ہوئی قابل بحث نہیں رہا کیونکہ اس پر پانچ ججز کی ایک سی رائے , چار پانچ ایجینسیوں کے افسران کی چھانٹ پھٹک کافی ہے . پھر بھی اگر مان لیا جائے تو زرداری کو کرپٹ کرپٹ کی رٹ لگانے کے بعد , زرداری سے مفاہمت اس بات کو تقویت دیتی ہے کہ ملک سے محبت کا فقدان تھا . خیر جو بھی ہوا , نواز شریف کے احمق ساتھیوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے , چاپلوسی کرنے والوں نے انتہا کردی کہ میاں صاحب , میاں صاحب کہہ کہہ کر میاں صاحب کو زعم دے دیا کہ آپ مطلق العنان شہنشاہ ہو .
میاں صاحب کا وطن سے اخلاص ضروری تھا , جو انکی بیرون ملک سرمایہ کاری کرکے داغدار ہو گیا کیونکہ سرمایہ کاری اسکے اپنے ملک کی ضرورت تھی . اتنی جائیداد کا ٹیکس نہ دینا جرم ہوتا ہے . اور اتنی جائیداد کی زکوات نہ دینا اللہ کے حکم سے سرتابی ہے . جس کا ارتکاب صادق اور امین نہ ہونے کی دلیل ہے .
رہا انکی خدمات کا اعتراف , اول ایٹمی دھماکہ تو یہ فوج کی آشیرباد کے بغیر ممکن نہیں تھا . سڑکیں بنانا انکی ذمہ داری تھی قوم پہ احسان نہیں تھا , اس پر کک بیک لینا وطن سے غداری ہے , اگر کک بیک لیا گیا . اگر نہیں لیا گیا تو یہ بیرون ملک سرمایہ شفاف ہو سکتا تھا . عقلمند دشمنوں نے صرف احتساب مانگا اور ثبوت مانگے . اور احمق دوستوں نے کمر پر ہاتھ رکھ کر غدار وطن بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی . بہتر ہوتا کہ اب عقل آ جاتی مگر میاں صاحب کی محبت میں اندھے , اب چاہتے ہیں کہ وہ میاں صاحب کو محاذ آرائی پر آمادہ کر کے اس نہج پہ لے آئیں جس پر بھٹو کو لا کر پھانسی کے پھندے تک پہنچا دیا . اب بھی ازالہ ممکن ہے . قوم سے معافی اور اللہ سے اسکے نظام کے نفاذ کا وعدہ .
میاں صاحب کے تمام پجاریوں سے کہنا چاہتا ہوں . کہ انہیں اسطرف قائل کرو . انہیں شیر مت بناو . شیر درندہ ہے . انسان بناو , انسان اشرف المخلوقات ہے .
ازاد ہاشمی
29 جولائی 2017
Tuesday, 19 June 2018
احمق دوست ، دانا دشمن
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment