Monday, 18 June 2018

مفتی سے ایک سوال

آج ایک ٹی وی پروگرام دیکھنے کا اتفاق ہوا , جس میں ہمارے ملک کے نامور مفتی صاحب موجود تھے - جن سے ایک بچی نے تعلیم میں اختلاط پر سوال کیا - اور مفتی صاحب نے  تشریح میں  فرمایا کہ کسی بھی جگہ , کسی بھی تقریب میں عورتوں اور مردوں کا اکٹھے ہونا اختلاط ہے اور یہ اسلام میں جائز نہیں - بچی کا اگلا سوال تھا کہ یہ پروگرام بھی مردوں اور عورتوں کا مشترکہ ہے , آپ اس میں کیوں تشریف لاے - محترم مفتی صاحب کے پاس کوئی جواب نہیں تھا - یہ پروگرام آن ایئر ہوا , تمام سننے والوں کی راۓ کیا ہو گی -
اگر  کوئی یہ کہتا ہے کہ ہمارے علماء نے جتنی تحقیق اختلافی اور فروعی مسائل پر کر رکھی ہے اگر اتنی تحقیق اصولی مسائل پر بھی کر لی جاتی تو شاید آج ایسے سوالوں کا جواب ایک عام مسلمان دے لیتا , جس کا جواب ایک جید عالم کے پاس نہیں -
تو  بہت سارے دوست  سیخ پا  ہو  جاتے ہیں -
اے کاش ہم اسلام کے حقیقی پیغام کی طرف لوٹ سکیں -
آزاد ہاشمی
8 فروری 2016

No comments:

Post a Comment