Tuesday, 19 June 2018

مذہبی سرگرمی پہ پابندی

اگر حکمران کسی مذہبی سرگرمی پہ پابندی عائد کرتے ہیں - تو اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں - اور ایک عام شہری کو سمجھنے میں دقت بھی نہیں ہونی چاہیے - کہ ایسے فیصلے کرنے کے کیا محرکات ہیں - اور ایسے فیصلوں کے پیچھے کونسے ہاتھ ہیں -
صاحبان اقتدار بھول چکے ہیں کہ الله کے دین کا کام کرنے والے ہر فرد کو الله اور اسکے رسول کی تائید حاصل ہوتی ہے - دین کی خدمت الله کی طرف سے ایک انعام ہوتا ہے - یہ انعام ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتا - دین کی ترغیب دینا نبیوں کی سنت ہے اور اس سے روکنا شیطانی عمل ہمیشہ حکمرانوں کا شیوہ رہا ہے - جو کبھی نمرود کی شکل میں ہوا , کبھی فرعون کے روپ میں -
ہمارے وطن میں ہمیشہ مذہبی اطوار سے نا بلد لوگ حکمران رہے , اسمبلیوں میں مذھب کی سیاست ہوتی رہی - اور مذھب کے نام پہ فساد کی راہ ہموار کرنے میں نام نہاد ملا استمعال ہوتے رہے - جو چھوٹی چھوٹی مراعات پہ بکتے رہے -
اب تبلیغ دین پہ پابندی کا خیال اسی وجہ سے حکمرانوں کو آیا ہے - اسکی ایک وجہ تو یہ ہے مسلم دشمن طاقتوں کو خوش کیا جاے - دوسری وجہ یہ کہ رد عمل دیکھا جاے - تیسری وجہ احمقانہ سوچ ہے - آخری وجہ الله کی پکڑ کا اشارہ ہے -
شکریہ
آزاد ہاشمی

No comments:

Post a Comment