" اھدنا الصراط المستقیم "
ہم کئی کئی بار اپنے الله سے سیدھے راستے کیلیے ہدایت مانگتے ہیں - مگر جس راستے کی الله نے رہنمائی کر رکھی ہے اس پر چلنے کو قطعی طور پر تیار نہیں ہوتے - اسکے متبادل ڈھونڈھنے میں لگے رہتے ہیں -
ہم الله سے مانگتے رہتے ہیں کہ ہمیں وہ راہ دکھا دے , جو تیرے انعام یافتہ لوگوں کی ہے - اور یہ سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کرتے کہ الله سے انعام پانے والے کون لوگ ہوتے ہیں - دنیا کی چکا چوند ہماری نظروں کو خیرہ کیے ہوۓ ہے اور یہی انعامات ربی نظر آتے ہیں - ہم مانگتے رہتے کہ ہمیں ان لوگوں کی راہوں پہ مت چلانا جو گمراہ ہوۓ - جو اپنے اصل راستوں سے بھٹک گئے - مگر ہم نے انہی بھٹکے ہوۓ لوگوں کی راہیں اختیار کر لیتے ہیں -اور راہیں یہی ہمارا مقصود بن گئیں - یہی ہماری منزل بن گئیں - یہ بھی کہتے ہیں کہ ہمیں اپنے غضب کا شکار لوگوں کی راہ پہ مت چلانا - اور ان مغضوب لوگوں کی طرز زندگی کو رشک کی نظر سے دیکھتے ہیں -
کیا یہ ہمارے قول و اموال کا تضاد نہیں - کیا یہ منافقت نہیں - شاید اسی منافقت کا نتیجہ ہے کہ الله نے ہمارے سروں پر گمراہ مسلط کر دیے - ہمیں سوچنا ہو گا , فکر کرنا ہو گا , اپنے عمل سدھارنے ہونگے - پیشتر اسکے کہ ہم مغضوب لوگوں کی فہرست میں لکھ دیے جائیں - پیشتر اسکے کہ الله کی ناراضگی ہمارے لئے کسی آفات سماوی لے آئے - ہمیں اپنی راہ بدلنا ہو گی - رب کی رضا کیلیے - اپنی عاقبت کیلیے - اپنی فلاح کے لئے -
شکریہ
آزاد ہاشمی
24 جولائی 2016
Saturday, 9 June 2018
اھدنا الصراط المستقیم
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment