بہت سارے دوست پوچھتے ہیں کہ ان لٹیروں کا غلبہ کیسے دور ہو گا - ایک کثیر تعداد تو ایسے لگتا ہے جیسے ہمت ہار چکی ہے - کہ اب ان بد کردار لیڈروں سے چھٹکارے کا کوئی راستہ ہی نہیں بچا -
تجربہ بھی یہی بتاتا ہے کہ بھولی بھالی قوم نے جس سے بھی امید باندھی وہی چور نکلا - یہ دھوکوں کا تسلسل امید کی ہر کرن پر غالب آ چکا ہے - مسند سیاست پہ بیٹھا ہر پنڈت اسی چکر میں ہے کہ جتنا ہو سکے لوٹ لے - اس نظام کے بدلنے کا کوئی امکان ہی نظر نہیں آ رہا - میرے بہت سارے دوست اس بات سے متفق ہونگے کہ ایک چھوٹی سی شمع بہت سارے اندھیرے پہ غالب آ جاتی ہے , اور ایسی چھوٹی چھوٹی شمعیں اگر تھوڑے تھوڑے فاصلے پہ روشن ہو جایں تو یقینی طور پر اندھیرا ختم ہو جاتا ہے - اور اس تھوڑی سی روشنی سے منزل پہ پہنچنا آسان ہو جایگا -
آئیے ! یہ شمعیں جلانا شروع کریں - مثبت سوچ کے دوستوں کو پیغام دیتے جایں اور ان کو پیغام آگے بڑھانے پر راغب کرتے جایں - کہ ہم نے بغیر کسی مصلحت کے وطن سے جہالت کا , خود غرضی کا , منفی سیاست کا , نفاق کا , قوم سے ہر سازش کا , وطن دشمنوں کے غلبے کا اور نا انصافی کا گھٹا ٹوپ اندھیرا ہٹا کر رہنا ہے - آپ شمعیں جلاتے جایں - الله کی ذات صبح کر دے گی اور سورج نکل اے گا -
انشا الله
آزاد ہاشمی
5 اپریل 2016
Friday, 8 June 2018
لٹیروں کا غلبہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment