Saturday, 9 June 2018

کیوں لرزاں ہیں قدم تیرے

" کیوں لرزاں ھیں قدم تیرے"
جب سے تخلیق آدمیت ہوئی ، آج تک باطل ہمیشہ طاقتور رہا - شیطانی قوتیں متحرک رہتی ھیں اور اللہ کی راہ چلنے والوں کو مغلوب کرنے کی کوشش جاری رکھتی ھیں - اللہ کے مقبول بندے ان باطل پرستوں کے ہدف رہتے ھیں - مگر کامیابی اللہ کے راستے پر چلنے والوں ہی کو ملتی ھے ، فرعون کی ساری طاقت ، ساری منصوبہ بندی ناکام ھو جاتی ھے ، نمرود کی آگ کچھ نہیں کر پاتی - حق ناتواں ھوتے ھوے بھی جیت گیا -
ایک عزم کے ساتھ تنہا تنہا بھی نکلو گے تو قافلہ بنے گا ،
ایک ایک چراغ بھی جلاو گے تو اندھیرا روشنی میں بدل جائگا - ایک یقین رکھ لو کہ باطل اور شیطانی راستوں پر چلنے والے نہ بہادر ہوتے ہیں ، نہ مستقل  مزاج - طمع اور حرص ، چڑھتے سورج کی پوجا انکا عمل اور سوچ ہوتی ھے - یہی سبب ھے کہ حق کمزور نظر آتے ھوے بھی فتحیاب رہتا ھے -
اللہ کے نظام کی سعی پر اللہ کی نصرت یقینی ھے -
بس اپنے ارادوں میں استقلال پیدا کرنا ھو گا ، اپنے قدموں کو مضبوطی سے جمانا ہو  -
کوشش تمہارے ھا تھ میں ھے ، کامیابی کا ضامن اللہ ھے - جمیوریت کے پاوں اکھڑ جائںگے- انشاءاللہ
شکریہ
آزاد ھاشمی
7 اگست 2017

No comments:

Post a Comment