Friday, 8 June 2018

کربلا کہانی نہیں درس ہے

" کربلا کہانی نہیں درس ہے "
صدیاں گذر گئیں ،  ایک امام نے کربلا کی ریت پر اپنے خون سے ایک تحریر لکھی ۔  ایسی تحریر جو نہ کوئی  پہلے لکھ سکا نہ بعد میں   لکھ سکے گا ۔یہ ایک درس تھا ،
حسینیت کا درس ۔ یہ ایک آواز تھی ہر وقت کی یزیدیت کے خلاف ۔ یہ ایک اعلان تھا عملی جہاد کا ۔ یہ ایک معرکہ تھا اللہ کے دین کی خاطر ۔ ایک رہنمائی تھی منافقت پرکھنے کی ۔  اللہ کی تکبیر کی صدا بلند کرنے کی لگن تھی ۔ جنگ تھی خبائث کے خلاف ۔ 
امام کی آواز ، ہر کان سنتا رہا ، سنتا رہے گا ۔
ہم اس درس کو اپنا لیتے تو یزیدیت کب کی دفن ہو چکی ہوتی ۔ ہم اس درس کی زبان سمجھنے کی کوشش کرتے تو ہر راہ آسان ہو جاتی ۔
ہم نے عظیم درس کو کہانی تک محدود کر لیا ،  درس امام کو جاننے ،  سمجھنے اور اپنانے سے گریزاں رہے ۔  آج کا یزید اسی لیے منہ زور ہے ۔
شکریہ
آزاد ہاشمی
25 جولائی 2016

No comments:

Post a Comment