" غلط فیصلے "
قوموں کی تقدیر میں فیصلوں کو بہت اہمیت ہوا کرتی ہے - غلط فیصلوں میں عجلت اتنا نقصان نہیں کرتی جتنا درست فیصلوں میں تساہل نقصان دہ ہوتا ہے - اسوقت پوری قوم متفق ہے کہ ہمارا تمام سیاسی نظام نا اہل بھی اور کرپٹ بھی - ملکی اثاثوں کا ملک سے باہر چلے جانا , غداری اور ملک دشمنی ہے - جمہوری نظام نے جس طرح سے بد دیانت , خود غرض , اخلاقی اقدار سے نا بلد اور اسلام سے بے خبر لوگوں کو مسلط کیا ہے - اب ایسے لگ رہا ہے کہ قوم کو اس دلدل سے نکالنا ممکن ہی نہیں - بد قسمتی یہ بھی ہے کہ جو مذہبی جماعتیں تھیں , انکا یقین ہے کہ وہ جمہوریت کی کشتی پہ بیٹھ کے اسلام کا نظام لے آئیں گے - اب صرف اور صرف قوم کو فیصلہ کرنا ہو گا - اور اس فیصلے میں سستی , کمزوری , سیاسی وابستگی , برادری , ذاتی مفادات سے ہٹ کر قدم اٹھانا ہو گا -
صرف ایک انتخاب میں ,
الله کے نظام کی حمایت میں , الله کی رضا کی خاطر جمہوریت سے کنارہ کر لیں -ہر کسی انتخابی مہم سے دور ہو جائیں - یقین سے کہا جا سکتا ہے , کہ یہی سیاسی پنڈت عوام کی زبان بولنے لگیں گے - اگر ہم زندہ قوم ہیں تو کون ہے جو ہمیں زبردستی ووٹ ڈالنے پہ مجبور کرے گا -
کیا آپ اسے درست سنجھتے ہیں - اگر جواب ہاں میں ہے , تو اٹھیں اور اپنے ارد گرد ہم خیال لوگ پیدا کریں - کسی جبر , کسی تحریک , کسی جماعت کی ضرورت کے بغیر جیت یقینی ہے -
الله ہمیں ہمت اور عقل دے - آمین
شکریہ
آزاد ہاشمی
11 جولائی 2016
Saturday, 9 June 2018
غلط فیصلے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment