Friday, 8 June 2018

ایک دوست پوچھتے ہیں


ایک دوست پوچھتے ہیں "
محترم ہاشمی صاحب !
ایک بات تو بتائیے یہ جو  مائیں ہوتی ہیں یہ  مر کیوں جاتی ہیں ؟؟؟؟
دوست آج تیسرا دن ہے ۔ یہی سوال در و دیوار سے کر رہا ہوں ۔  کوئی جواب نہیں ملا ۔  عمر کے اس حصے میں جہاں میں ہوں  جہاں تر آنکھیں عجیب سی لگتی ہیں ، جہاں صبر کا درس اور اللہ کی رضا کا عمل زندگی کا حصہ ہو جاتے ہیں ۔  ایسے لگ رہا ہے کہ ماں کی  آغوش سے کسی  نے کھینچ کر زمیں پر پٹخ دیا ہو ۔ ہزاروں میل مسافت پر رہتے رہتے عمر بیت گئی ہے ۔  کبھی پتہ ہی نہیں چلا کہ ماں سے دور ہوں ۔
شائد میری ماں نے اپنی آغوش کی ٹھنڈک ہر اس جگہ بچھا رکھی تھی ،  جہاں جہاں میں جاتا رہا ۔ آج تین دن سے سب کچھ پرایا لگ رہا ہے ۔
دوست میں بھی سب سے پوچھ رہا ہوں آخر مائیں مر کیوں جاتی ہیں ۔ شائد جنت کی ٹھنڈک کو مائیں برقرار رکھتی ہیں
شکریه
ازاد ھاشمی
9 دسمبر 2016

No comments:

Post a Comment