" قلم کا جہاد "
اللہ کا خاص کرم ھے ان لوگوں پر جن کو قلم کی قوت بخشی ۔ زبان سے کہے ھوے الفاظ کبھی کبھی اتنے اثر انگیز نہیں ھوتے ، جتنا گہرا اثر لکھے ہوئے الفاظ چھوڑ جاتے ھیں - اس قوت کا مثبت اور منفی استعمال کرنا انسانی فکر پر منحصر ھے ۔ تاریخ عالم پر غور کریں تو بالکل واضع طور پر اندازہ ھو جائے گا کہ جن لوگوں نے قلم انسانی بہتری کے لئے استعمال کیا وہ آج بھی زندہ ھیں۔ اور جو قلم خو شامد ، جبر کی حمایت اور حق کو شکست دینے کی غرض سے استعمال کرتے رھے ، رسوائی کی نیند سو چکے ھیں ۔
ھمارے قلمکاروں میں صحافی اور دانشور انتہائی اہم ھیں ، شومئ قسمت سے ان میں سے چند اپنے قلم کے تقدس سے واقف ھیں ، بیشتر اس کو تجارت بنائے بیٹھے ھیں ۔ یہ سوچے بغیر کہ اللہ نے انہیں یہ خوبی عطا فرمائ ، جس سے وہ قوم ، دین ، بنی نوع انسان اور وطن کی خدمت کا اہم فریضہ ادا کر کے اپنی آخرت بھی سنوار سکتے ھیں اور دنیاوی آسائشیں بھی حاصل کر سکتے تھے ۔ اگر وہ اپنے قلم سے تجارت کی بجائے جہاد کرتے تو ھمیشہ امر ھو جاتے ۔ یہ وہ لوگ ھیں جو شعور ھوتے ہوئے بھی ، لالچ ، حرص اور خود غرضی کی دلدل میں پھنسے بیٹھے ھیں . آنکھیں ھوتے ھوے بھی اندھے ھیں .
کاش یہ اپنے قلم کے تقدس کو پہچان سکیں ۔
شکریہ
آزاد ہاشمی
17 اگست 2016
Saturday, 9 June 2018
قلم کاجہاد
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment