" منظم جماعت کے مخلص لوگ "
پاکستان کی سیاست میں کلیدی کردار ادا کرنے والی آغاز سے آج تک جو جماعت ہے , وہ صرف جماعت اسلامی ہے - تنظیمی لحاظ سے واحد جماعت جس کی کوئی ثانوی حصہ بندی نہیں ہوئی - واحد جماعت جو اسلامی نظام کی کشتی کے پتوار بھی سنبھالے ہوۓ ہے اور جمہوریت کی ناؤ پہ بھی پوری طاقت سے قدم جما رکھے ہیں - سننے سمجھنے کو تیار نہیں , کہ یہ دونوں کشتیوں کی منزل ایک نہیں - کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا - دلائل میں یہی سننے کو ملے گا - جمہوریت کے راستے ہی سے اسلام کے نظام تک رسائی ممکن ہے - پوچھیے
"اس طویل عرصے میں کوئی کامیابی کی کرن نظر آئی "
تو شاید جواب منفی ہو - مگر انہیں اس ساری ناکامی پہ بھی تشویش نہیں - اسمبلیوں میں جن لوگوں کے ساتھ یہ حضرات بیٹھے ہیں , اور جانتے ہیں کہ انکو ملنے والی مراعات قوم پر بوجھ ہیں , پھر اسکے خلاف کتنی تحریکیں پیش کیں , کتنی کامیابی ہوئی اور کیا نتائج سامنے آئے - کیا ان منظم لوگوں نے بھی وہی مراعات لیں یا نہیں -
ایک اور بات جو ہر انتخاب میں نظر آتی ہے , وہ یہی کہ بہت سارے سیاسی اکھاڑ پچھاڑ میں کبھی کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں لا سکے - پھر کونسا نظم و ضبط , کونسی تنظیم , کونسی تبدیلی -
اگر سیاسی سوجھ بوجھ سے کام لیا جاتا , تو اسلامی نظام کا پلیٹ فارم بہترین کامیابی ہوتی - مایوس قوم پوری طرح انکے پیچھے ہوتی -
الله کی مدد ساتھ ہوتی -
ابھی بھی دیر نہیں ہوئی , ابھی بھی اپنی تنظیم , اپنے کارکنوں کی جانفشانی کا رخ اسلامی نظام کی طرف موڑ دیں - جمہوریت کی بیساکھی توڑ کر -
الله کی مدد بھی ملے گی اور عوام کی طاقت بھی -
شکریہ
آزاد ہاشمی
یکم نومبر 2016
Friday, 8 June 2018
منظم جماعت کے مخلص لوگ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment