Saturday, 9 June 2018

نواز شریف اور سستے آلو

محترم نواز شریف نے آلو سستے کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے - اس قیمت میں دنیا کا کوئی ملک آلو پیش نہیں کر سکتا - یہ معاشی خوشحالی کی مثال نہ کوئی دے سکا ہے اور انشاللہ قیامت تک نہ کوئی دے سکے گا -
ہم جاہل لوگ اسکی معاشی سدہ بدھ تک کہاں جا سکتے ہیں - اس سے اب چپس بھی سستے ہو جائیں گے اور فرنچ فرائز پہ کافی  اثر پڑے گا -
کیا ہوا اگلے سال کسان آلو کاشت نہیں کریں گے - نہ کریں - ہم آلو درآمد کر لیں گے - ہمسایہ ملک سے خرید لیں  گے , ہمارے دوستانہ تعلقات میں اضافہ بھی ہو گا , اور ہماری تاجر برادری بھی مزے کرے گی -
ملک کو کیا فرق پڑا , ہم نے ایک ایک کر کے صنعت ختم کر دی - چاول کی برآمد ختم ہو رہی ہے - وغیرہ  وغیره -
ایسی قوم کو ایسے ہی زیرک , فہم شناس اور ذہین لیڈر کی ضرورت تھی - اب تو شیر بننے کا وقت ہے - قوم کو گبھرانا نہیں چاہیے - ابھی تو بہت سارے پلان باقی ہیں - قوم نے موقع دیا تو وہ سب بھی کریں گے -
شکریہ
آزاد ہاشمی
2 فروری 2016

No comments:

Post a Comment