Friday, 8 June 2018

اخلاقیات یا زبان بندی

" اخلاقیات یا زبان بندی "
سوشل میڈیا پہ اخلاقی حدود کا قائم ہو جانا ، ایک اچھا اقدام ہے - کیونکہ مہذب معاشرے کی اصل پہچان اسکی اخلاقی اقدار ہوتی ہیں - ہمارا مذھب ایک دوسرے کا احترام سکھاتا ہے - اب جو کچھ ہو رہا ہے ، بہن بیٹی کی کردار کشی ، مخالف کی گھریلو اور  زاتی  زندگی  پر نہایت بیہودہ گفتگو معمول بن چکی ہے - بہتان اور الزامات ، اخلاقی حدود سے گری ہوئی لچر تصویریں اور پوسٹ کی حوصلہ شکنی نہایت ضروری ہے -
اس حد تک تو ہر زی شعور پورا ساتھ دے گا - اور اگر اسکی آڑ میں صرف لٹیروں ، ملک دشمنوں ، اسلام کے مخالفین  کا تحفظ یا  حق کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے تو پھر سوچ رکھیں انقلاب کی پہلی اینٹ رکھ دی گئی ہے - سوشل میڈیا کی آواز ظاہر کرتی ہے کہ اسلام کی لگن اور جمہوریت کی نفرت کی آگ اکثریت کے دلوں  میں سلگ رہی ہے - کوئی بھی سازش یا طاقت اسے زیادہ دیر تک روک نہیں پائے گی -
اسکی گواہی تاریخ کا ہر انقلاب دے گا -
شکریہ
آزاد ہاشمی
یکم اگست 2016

No comments:

Post a Comment