Friday, 8 June 2018

قلم فروش

" قلم فروش  "
کسی بھی پیشے کا تقدس , پیشے سے وابستہ لوگوں کے ہاتھ میں ہوتا ہے - صحافت ایک مقدس پیشہ ہے - ایک احتساب کا راستہ ہے جس سے برائی کے سیلاب کے سامنے بند  باندھا جاتا ہے - بے لگام حکمرانوں کو لگام دی جاتی ہے - معاشرے کے بگاڑ کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرنے کا فرض نبھایا جاتا ہے - ایک صحافی کی دانش , دور اندیشی اور معاملہ فہمی اسے عام شہری سے منفرد کرتی ہے -
ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہماری صحافی برادری کی اکثریت چند بیماریوں کی شکار ہو چکی ہے , اور یہ وبائی امراض آہستہ آہستہ دوسرے صحافیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں - ان بیماریوں میں ایک تو بلیک میلنگ ہے , جس سے کسی کو بھی لپیٹ میں لے لیتے ہیں - دوسری بیماری برائی کو ایسا لباس پہناتے ہیں کہ وہ بھلائی لگتی ہے - تیسری بیماری پیسے کی ہوس میں اپنی عزت نفس , ایمان , حب الوطنی اور قلم کی حرمت کو ہمہ وقت بیچنے پر آمادہ رہتے ہیں -
ایک حرافہ کی طرح کسی بھی گود میں بیٹھ جانے کو برائی نہیں سمجھتے - اگر چند مخلص اور دیانتدار صحافیوں کا لحاظ آڑے نہ آئے تو ان قلم فروش صحافیوں کا اصل نام " قلم فروش رنڈیاں " ہونا بہتر لگتا - 
شکریہ
آزاد ہاشمی
30 جولائی 2016

No comments:

Post a Comment