Saturday, 9 June 2018

سیاسی مداری

وطن اور قوم کے درد میں دیوانے سیاسی لیڈر , خواہ وہ کسی بھی سیاسی پارٹی کے صف اول کے لیڈر ہیں یا چھوٹے  چھوٹے لیڈر ہیں , قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ممبران ہیں - سب کو یاد دلانا چاہیے کہ جناب اس وطن کی ایک مخلوق  , جن کے کندھوں پر سوار ہو کر آپ کرسی تک پہنچتے ہیں - ان میں بہت سے ایسے بھی ہونگے , جن کے گھروں پر سحر و افطار کا انتظام نہیں ہوتا ہو گا - ایسے سفید پوش بھی ہونگے , جو روزے کے وقت ادھار ڈھونڈھتے پھرتے ہونگے - وہ کاسہ لیس بھی ہونگے جو آپکے جھنڈے اٹھا کر آپکی گاڑیوں کے آگے دوڑتے ہونگے - جنھیں  نہ بچوں کی فکر ہوگی اور نہ گھر بار کی - جو آپکی ہر برائی کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور  آپکو مسیحا سمجتھے ہیں - ان سب کو اس رمضان میں اپنی طرح دستر خوان سجا دو -  اپنے اپنے شیدائیوں کو عید اور روزوں کی ضروریات سے بے فکر کر دو - یتیموں , بیواؤں , اپاہجوں کی خدمت کر دو - بھلے یہ تمارے حقیقی اثاثوں کی زکوات ہی کیوں نہ ہو - تمھارے سچے جذبے سے ہو یا فوٹو سیشن کے لئے ہو - اسے اپنی انتخابی مہم کا حصہ بنا لو یا الله رضا کیلیے کر  لو - اگر سچے ہو تو میدان میں آؤ - اگر نہیں تو خدا را قوم کی جان چھوڑ دو -
میری سیاسی کارکنوں سے اپیل ہے کہ یہ پوسٹ اپنے لیڈر تک پہنچا دیں , رد عمل دیکھ کر فیصلہ کریں کہ آپ کو کیا کرنا ہے -
شکریہ
آزاد ہاشمی
10 جون 2016

No comments:

Post a Comment