ہمیں بحثیت قوم اپنے مستقبل کی منزل کا تعین کرنا ہو گا - ہمیں سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر سوچنا ہو گا - اگر ہم میں غلط اور درست کی تمیز کرنے کی صلاحیت نے دم توڑ دیا تو وہ دن زیادہ دور نہیں - جب صرف پچھتاوے ہمارا مقدر بن کر رہ جائیں گے -
سیاسی پنڈتوں , مذہبی فساد کرانے والے ملاؤں , جہاد کے نام پر دہشت پھیلانے والے جنونیوں , لسانی تعصب کے پیامبروں اور بیرونی عوامل کے اشاروں پر متحرک غداروں کی ہر ممکن حوصلہ شکنی نہایت لازمی ہے -
یہ کام کسی بھی ادارے کے بس میں نہیں رہا - یہ ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر کرنا ہو گا -
یہ سارے عوامل ہمارے گھروں میں , دیہاتوں میں , شہروں میں , ہمارے ارد گرد موجود ہیں - جنھیں ہم جانتے بھی ہیں اور انکی پزیرائی بھی کسی نہ کسی وجہ سے کرتے بھی ہیں -
اسے سادہ لوحی کہنا درست نہیں , اسے یا تو حماقت کہنا چاہیے , یا پھر اس غداری کا حصہ جو وطن , قوم اور مذھب کے خلاف جاری ہے -میں بھی , آپ بھی اگر اسی طرح خاموشی کی ڈگر پر چلتے رہے تو بلا شبہ ہم بھی وطن , قوم اور اپنی نسلوں سے غداری کر رہے ہیں -
کیا یہ ایک تلخ حقیقت نہیں , کہ کرپٹ اداروں کی اصلاح کبھی نہیں کی گئی - کبھی احتساب نہیں ہوا - کبھی مگر مچھ جال میں نہیں پھنسے - جج , جنرل , بیورو کریٹ , پولیس افسران , سیاسی لیڈر اور مذہبی فساد کے محرک کبھی اپنے اعمال کی سزا وار نہیں ہوے -
کیا ملک کی بنیادوں کو کمزور کرنے والوں میں انکا نام نہیں آتا -
آئیے ! اپنے مستقبل کے فیصلے کریں -
شکریہ
آزاد ہاشمی
23 جنوری 2016
Friday, 8 June 2018
منزل کا تعین کرنا ہو گا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment