ہمارے وہ لوگ جو شعوری طور پر ملکی مسائل کو سمجھتے ہیں اور یہ اہلیت
رکھتے ہیں کہ ان پیچیدہ مسائل کو حل کر سکیں - ایسے تمام لوگ خاموش تماشا
دیکھ رہے ہیں , اندر اندر کڑھتے ہیں , اور کسی کی مثبت سوچ کی حوصلہ افزائی
بھی کرتے ہیں - کوشش کرنے والوں کو دعائیں بھی دیتے ہیں - نیک خواہشات کا
اظہار بھی کرتے ہیں - مگر خود آگے بڑھ کے رہنمائی سے کترانے کی وجہ سمجھ
نہیں آتی - شاید یہ وجہ ہو کہ مروجہ سیاسی رحجان اور کیچڑ اچھالنے کی سیاست
میں اپنے لباس کو آلودہ نہیں کرنا چاہتے - عام طور پر شریف النفس لوگ اپنی
عزت کی فکر میں دیوار سے لگے رہتے ہیں -
مگر اس مصلحت پسندی نے اب ہر کسی کی عزت داؤ پہ لگا دی ہے - وہ لوگ جو سمجھتے ہیں کہ ملک کے اندر ایک مثبت تبدیلی کی اشد ضرورت ہے , بد دیانت قیادت اور سیاستدانوں کا راستہ روکنا لازمی ہو گیا ہے - ان سب کو ہر مصلحت چھوڑ کر اپنے حلقے میں متحرک ہونا ہو گا - اگر یہ ممکن نہ ہو تو اپنے قلم سے , اپنی علم سے , اپنے تجربے سے اپنے ہم خیال لوگوں کو ترغیب دینا ہو گی - اگر یہ بھی نہ ہو تو کم از کم اپنے اہل خانہ کو ہی تحریک کریں - بہت سارے لوگ یہ کہہ کر پہلو بچا لیتے ہیں کہ میرے ایک کی کوشش سے کیا ہو گا - گہری اندھیری رات میں ایک چراغ پورے شہر کو روشن نہ بھی کر سکے اپنے ارد گرد سے تو اندھیرا ختم کر ہی دیتا ہے -
آئیے ! ایسے چراغ جلاتے جایں , ایک روز پورا شہر روشن ہو جائیگا -
شکریہ
آزاد ہاشمی

No comments:
Post a Comment