اے قادر مطلق ! میں تیرا بندہ , تیرے حبیب کا امتی ہونے کا دعویدار , اپنی
بہت ساری لغزشوں اور کوتاہیوں کا بوجھ اٹھاۓ ہوے , وسوسوں کے خوف سے سہمے
ہوے , امید اور نا امیدی کے بھنور میں پھنسا ہوا , توکل کا دامن مضبوطی
سے نہیں پکڑ سکا , دنیا کی حرص سے جھولی بھرے بیٹھا ہوں , شیطان کے بہکاووں
میں آ جاتا ہوں -
تو قادر ہے اپنی قدرت سے , تو رحیم ہے اپنی رحمت سے , تو کریم ہے اپنے کرم سے میری مدد فرما - مجھے اپنی مضبوط اور قوی پناہ عطا فرما دے - دنیا کا ہر خوف میرے دل سے نکال کر اپنے خوف سے میرا دل لبریز کر دے - مال و زر کی ھوس مجھ سے دور کر کے اپنے حبیب کی لگن سے میرا دامن بھر دے -
اے الله !
مجھے اور میرے ہر پیارے کو ہر فتنہ سے اپنی پناہ میں لے لے - ہر ظلم اور سازش سے بچا لے - تجھے تیری رحمت کا واسطہ - ہماری مدد فرما
آمین
آزاد ہاشمی

No comments:
Post a Comment