Wednesday, 14 June 2017

رشتوں میں محبت

.
   ​رشتوں  میں  محبت  کیسے  پیدا  کریں؟​

1.   ​ایک دوسرے کو سلام کریں​  - (مسلم: 54)

2.   ​ان سے ملاقات کرنے جائیں​  - (مسلم: 2567)

3.   ​ان کے پاس بیٹھنے اٹھنے کا معمول بنائیں​ ۔ - (لقمان: 15)

4.   ​ان سے بات چیت کریں​  - (مسلم: 2560)

5.   ​ان کے ساتھ لطف و مہربانی سے پیش آئیں​  - (سنن ترمذی: 1924،  صحیح)

6.   ​ایک دوسرے کو ہدیہ و تحفہ دیا کریں​  - (صحیح الجامع: 3004)

7.   ​اگر وہ دعوت دیں تو قبول کریں​  - (مسلم: 2162)

8.   ​اگر وہ مہمان بن کر آئیں تو ان کی ضیافت کریں​  - (ترمذی: 2485، صحیح)

9.   ​انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں​  - (مسلم: 2733)

10.   ​بڑے ہوں تو ان کی عزت کریں​  - (سنن ابو داؤد: 4943،  سنن ترمذی: 1920، صحیح)

11.   ​چھوٹے ہوں تو ان پر شفقت کریں​  - (سنن ابو داؤد: 4943،  سنن ترمذی: 1920، صحیح)

12.   ​ان کی خوشی و غم میں شریک ہوں​  - (صحیح بخاری: 6951)

13.   ​اگر ان کو کسی بات میں اعانت درکار ہو تو اس کا م میں ان کی مدد کریں​  - (صحیح بخاری: 6951)

14.   ​ایک دوسرے کے خیر خواہ بنیں​  - (صحیح مسلم: 55)

15.   ​اگر وہ نصیحت طلب کریں تو انہیں نصیحت کریں​  - (صحیح مسلم: 2162)

16.   ​ایک دوسرے سے مشورہ کریں​  - (آل عمران: 159)

17.   ​ایک دوسرے کی غیبت نہ کریں​  - (الحجرات: 12)

18.   ​ایک دوسرے پر طعن نہ کریں​  - (الھمزہ: 1)

19.   ​پیٹھ پیچھے برائیاں نہ کریں​  - (الھمزہ: 1)

20.   ​چغلی نہ کریں​  - (صحیح مسلم: 105)

21.   ​آڑے نام نہ رکھیں​  - (الحجرات: 11)

22.   ​عیب نہ نکالیں​  - (سنن ابو داؤد: 4875، صحیح)

23.   ​ایک دوسرے کی تکلیفوں کو دور کریں​  - (سنن ابو داؤد: 4946، صحیح)

24.   ​ایک دوسرے پر رحم کھائیں​  - (سنن ترمذی: 1924، صحیح)

25.   ​دوسروں کو تکلیف دے کر مزے نہ اٹھائیں​  - (سورہ مطففین سے سبق)

26.   ​ناجائز مسابقت نہ کریں۔ مسابقت کرکے کسی کو گرانا بری عادت ہے۔ اس سے ناشکری یا تحقیر کے جذبات پیدا ہوتے ہیں​  - (صحیح مسلم: 2963)

27.   ​نیکیوں میں سبقت اور تنافس جائز ہےجبکہ اس کی آڑ میں تکبر، ریاکاری اور تحقیر کارفرما نہ ہو​ - ( )

28.   ​طمع ، لالچ اور حرص سے بچیں​  - (التکاثر: 1)

29.   ​ایثار و قربانی کا جذبہ رکھیں​  - (الحشر: 9)

30.   ​اپنے سے زیادہ آگے والے کا خیال رکھیں​  - (الحشر: 9)

31.   ​مذاق میں بھی کسی کو تکلیف نہ دیں​  - (الحجرات: 11)

32.   ​نفع بخش بننے کی کوشش کریں​  - (صحیح الجامع: 3289، حسن)

33.   ​احترام سے بات کریں۔بات کرتے وقت سخت لہجے سے بچیں​  - (آل عمران: 159)

34.   ​غائبانہ اچھا ذکر کریں​ - (ترمذی: 2737، صحیح)

35.   ​غصہ کو کنٹرول میں رکھیں​  - (صحیح بخاری: 6116)

36.   ​انتقام لینے کی عادت سے بچیں​  - (صحیح بخاری: 6853)

37.  ​کسی کو حقیر نہ سمجھیں​ - (صحیح مسلم: 91)

38.   ​الله کے بعد ایک دوسرے کا بھی شکر ادا کریں​ - (سنن ابو داؤد: 4811، صحیح)

39.  ​اگر بیمار ہوں تو عیادت کو جائیں​ - (ترمذی: 969، صحیح)

40. ​اگر کسی کا انتقال ہو جائے تو جنازے میں شرکت کریں​ - (مسلم: 2162)

No comments:

Post a Comment